جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے راولپنڈی میں عام شہری کی طرح میچ دیکھا!

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر 2005 میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ میں شائق کی حیثیت سے شریک تھے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
ڈی جی آئی ایس پی آر 2005 میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ میں شائق کی حیثیت سے شریک تھے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے تصدیق کردی ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے ایک میچ کے حوالے سے جو تصویر زیر گردش کر رہی ہے وہ انہی کی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بہت مقبول ہوئی جس میں پاکستان کے میچ کے دوران شائق کی حیثیت سے بیٹھے ہوئے اس شخص کی شکل موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سے ہوبہو مل رہی تھی۔

یکم دسمبر کو زعیم احسان نامی ٹوئٹر صارف نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں آصف غفور کے ہوبہو ملتے ہوئے شخص کو میچ کے دوران چوکے کا پوسٹر اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ میں انہوں نے شیئر کیا تھا کہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2005 میں راولپنڈی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ کی جھلکیاں دیکھ رہا تھا کہ مجھے ایک ہیرا مل گیا اور پھر ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کر کے پوچھا کہ یہ آپ ہیں یا آپ کا کوئی ہم شکل۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے زعیم کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس تصویر میں موجود شخص کوئی اور نہیں بلکہ وہ ہی ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے زعیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نگاہیں بہت تیز ہیں، یہ 2005 میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میری ہی تصویر ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ آج سے 14 سال قبل وہ فوج میں میجر کے عہدے پر فائز تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں