کراچی میں شہید ملت انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خطاب کے دوران راشد نامی بے روزگار نوجوان نے اسٹیج پر آکر شور شرابہ کرتے ہوئے نوکری کا مطالبہ کر دیا۔

اس دوران اسٹیج کے اردگرد موجود تقریب کی انتظامیہ نے نوجوان کو ہٹانے کی کوشش کی تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے تقریب کے بعد نوجوان سے ملاقات کا کہا۔

تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوجوان سے ملاقات کی اور اس کی جانب سے اسپیشل اسسٹنٹ کی نوکری مانگنے پر کہا کہ اسپیشل اسسٹنٹ کی جو پوسٹ آپ مانگ رہے ہیں وہ سیاسی پوسٹ ہے اور حکومت براہ راست نوکری نہیں دے سکتی کیونکہ تمام نوکریاں اشتہارات کے ذریعے میرٹ پر دی جاتی ہیں۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوجوان کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی۔

تبصرے (0) بند ہیں