تعلیمی مسائل کی نشاندہی کیلئے ریپنگ کا انوکھا انداز
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2019
پاکستانی طالب علم کی تعلیمی مسائل کی نشاندہی کیلئے انوکھے انداز میں ریپنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فیصل آباد کے ایک اسکول میں تقریب کے دوران طالب علم نے درپیش تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ریپنگ کرکے شرکاء کو حیران کردیا۔
2 منٹ 40 سیکنڈز دورانیہ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم کی اس منفرد پرفارمنس کے دوران بچوں کے والدین خوب محظوط ہوتے رہے۔
بچے کی انوکھے انداز میں پرفارمنس کو دیکھ کر اسکول کے اساتذہ بھی دنگ رہ گئے۔
تبصرے (0) بند ہیں