عام طور پر لوگ ناشتے یا اپنی روز مرہ زندگی میں سفید بریڈ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ، جب کہ براؤن بریڈ کو ڈائٹ غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

عام افراد کا خیال ہوتا ہے کہ براؤن بریڈ وہ لوگ استعمال کرتے ہیں، جو بیمار ہوتے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ براؤن بریڈ آنتوں کے کینسر اور بھاری وزن کے شکار افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے کیوں کہ براؤن بریڈ میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، وہ خالصتا غذائی اجزاء سے تیار ہوتی ہے۔

—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

ایک تحقیق میں اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ وائٹ اور براؤن میں سے کون سا بریڈ صحت کے لیے بہتر ہے۔

ماہرین نے رضاکاروں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا ، جن میں سے ایک گروپ کے افراد کو سفید اور دوسرے گروپ کے افراد کو براؤن بریڈ دی گئی، اور بعد میں دونوں گروپ کے رضاکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں طرح کے بریڈ میں کوئی بیماری نہیں پائی گئی، دونوں قسم کے بریڈ کے یکساں فوائد تھے، البتہ براؤن بریڈ کو وزن کم کرنے اور آنتوں کے کینسر میں مبتلا افراد کے لیے قدر ے بہتر پایا گیا۔

—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

ماہرین کے مطابق بریڈ نہیں بلکہ افراد میں پائے گئے مختلف بیکٹریاز کی وجہ سے لوگوں پر بریڈ کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ ہر شخص کے آنتوں میں رہنے والے بیکٹیریاز مختلف قسم کے ہوتے ہیں، جس وجہ سے ان افراد پر ہر کھانے کا اثر بھی مختلف ہوتا ہے، ایسے بیکٹیریاز کی وجہ سے ہی کسی کے لیے سفید تو کسی کے لیے براؤن بریڈ زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

تاہم سائنس جرنل نے اس تحقیقاتی رپورٹ کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے نتائج کو کافی کمزور قرار دیتے ہوئے اس پر شکوک کا اظہار کیا تھا، کیوں کہ یہ تحقیق محدود پیمانے پر کی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں