کراچی میں 10سال بعد ٹیسٹ میچ، پہلا دن باؤلرز کے نام

19 دسمبر 2019

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہر قائد میں بھی 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 191رنز پر ڈھیر ہو گئی، بابر اعظم اور اسد شفیق نے نصف سنچری اسکور کی۔

سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا اور لاستھ ایمبل ڈینیا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے کپتان اظہر علی کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی

پاکستان کے کپتان اظہر علی کو آؤٹ کرنے پر سری لنکن کرکٹرز وشوا فرنینڈو کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم شاٹ کھیلتے ہوئے، انہوں نے 60رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی

نیشنل اسٹیڈیم میں 10سال بعد منعقد ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم وکٹ سے باہر نکلنے کی کوشش میں اسٹمپ ہوئے— فوٹو: اے پی

اسد شفیق 63 رنز بنا کر پاکستان کے سب سے کامیاب باؤلر رہے— فوٹو: اے پی

سری لنکن باؤلر لہیرو کمارا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی سری لنکن اوپنر اوشادا فرنینڈو کے خلاف کیچ کی کامیاب اپیل کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی