2019 کے آخری سورج گرہن کے مناظر

26 دسمبر 2019

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں جمعرات کی صبح اس سال کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔

سورج گرہن کا آغاز کراچی میں صبح 7 بج کر 34 منٹ پر ہوا جو صبح 8 بج کر 34 منٹ پر عروج پر پہنچا اور دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہوا۔

علاوہ ازیں سورج گرہن کا نظارہ میانمار، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی دیکھا گیا۔

سورج گرہن کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کی مساجد میں نمازِ کسوف بھی ادا کی گئی۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رنگ آف فائر کا حیران کن منظر — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کی مساجد میں نمازِ کسوف بھی ادا کی گئی — فوٹو: اے پی

اسلام آباد میں بچوں نے ایکسرے کی مدد سے سورج گرہن کا نظارہ دیکھا — فوٹو: اے ایف پی

سنگاپور میں چاند مکمل طور پر سورج کے سامنے آگیا اور رنگ اور فائر کی شکل اختیار کرلی — فوٹو: رائٹرز

بینکاک میں سورج گرہن کے منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 34 منٹ ہوا — فوٹو: رائٹرز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی خصوصی چشمے لگا کر سورج گرہن دیکھنے کی کوشش کی — ٹوئٹر

ویتنام کے شہر ہنوئی  میں سورج گرہن کا حیران کن منظر — فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوا جو 8 بج کر 58 منٹ پر عروج کو پہنچا اور 10 بج کر 19 منٹ پر اختتام پذیر ہوا — فوٹو: اے ایف پی

پشاور میں لوگوں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ سورج گرہن کا نظارہ دیکھا — فوٹو: رائٹرز