ترکی میں 6.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

26 جنوری 2020

ترکی کے مشرقی حصے میں آنے والے 6.8 شدت کے طاقتور زلزلے سے 22 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیمیں تباہ حال عمارتوں کے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریزیڈینسی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 55 منٹ پر آیا، جہاں اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے بعد 5.1اور 5.4 شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

ترک نشریاتی ادارے 'این ٹی وی' کے مطابق مشرقی ترکی میں عراق اور شامی سرحد کے قریبی علاقوں کے علاوہ کئی صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگ بدحواس ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور سرد ترین موسم میں خود کو گرم رکھنے کے لیے سڑکوں پر آگ جلا کر بیٹھے رہے، علاوہ ازیں جو لوگ اپنے گھروں میں واپس جانے سے خوف زدہ تھے انہیں طلبہ کے ہاسٹلز اور اسپورٹس سینٹر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ’ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

ترک وزیر ماحولیات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 30 عمارتیں گر کر تباہ ہوئیں۔

رجب طیب اردوان زلزلے سے ہلاک ہونے والے ایک شخص کے جنازے کو کاندھا دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ریسکیو سروسز کے ارکان تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نکالے زخمی شخص کو منتقل کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی

زلزلے کے بعد ریسکیو کا عملہ تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے — فوٹو: اے ایف پی

الازیغ امدادی کاموں اور ریسکیو کی کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے ترک صدر طب اردوان بھی پہنچے — فوٹو: اے ایف پی

مشرقی ترکی میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی
مشرقی ترکی میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی
زلزلے کے بعد ریسکیو کا عملہ تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے — فوٹو: اے ایف پی
زلزلے کے بعد ریسکیو کا عملہ تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے — فوٹو: اے ایف پی
تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

بزرگ شخص زلزلے کے باعث الازیغ میں گرنے والی عمارت کے ملبے میں اپنے عزیزوں کے دبے ہونے پر آبدیدہ نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ترک صدر — اے پی

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 30 عمارتیں گر کر تباہ ہوئیں — اے ایف پی