برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے رواں سال 9 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ میگھن ڈزنی کی ایک فلم کے ساتھ شوبز میں واپسی کریں گی اور اب اس فلم کا نام بھی منظر عام پر آگیا۔

خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری ’ایلیفینٹس‘ کے ساتھ شوبر میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔

میگھن مارکل
میگھن مارکل

تاہم اداکارہ اس ڈاکیومنٹری میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گی بلکہ جانوروں پر مبنی اس ڈاکیومنٹری کو میگھن مارکل صرف اپنی آواز دیں گی۔

مزید پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان

ڈزنی اسٹوڈیو نے حال ہی میں اعلان کیا کہ میگھن مارکل نے رواں سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو اپنی آواز دی ہے،

یہ فلم ڈزنی کی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوگی۔

اس ڈاکیومنٹری کی کہانی ہاتھیوں کے ایک خاندان کے سفر پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال اگرچہ شاہی حیثیت اور عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم جوڑے نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے اپنی چیئرٹی ویب سائٹ ’سسیکس رائل‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے باوجود ملکہ برطانیہ اور شاہی محل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری
میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری

ساتھ ہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی نئی اور الگ شناخت بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی نئے اقدامات اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی حیثیت سے دستبرداری: میگھن مارکل اداکاری کرتی دکھائی دیں گی؟

خیال رہے کہ ان دونون کے شاہی حیثیت اور عہدوں سے علیحدگی کے اعلان کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آنا شروع ہوگئیں تھی کہ میگھن مارکل شوبز میں واپسی اختیار کرنے جارہی ہیں جس کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئی تھی کہ میگھن نے ڈزنی کے ساتھ کچھ فلموں کے لیے معاہدہ بھی سائن کرلیا تھا۔

دونوں نے اعلان کیا تھا کہ ان پروجیکٹس سے ملنے والا معاوضہ ایلیفینٹس ود آؤٹ بارڈرز نامی فلاحی تنظیم کو دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری سے مئی 2019 میں شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

شہزادہ ہیری سے منگنی کرنے کے بعد وہ شوبز سے دور ہوگئی تھیں جس کی وجہ یہ تھی کہ شاہی خاندان ان کے شوبز انڈسٹری سے جڑے رہنے پر خوش نہیں تھا۔

میگھن مارکل
میگھن مارکل

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں