کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے ساتھ مختلف ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020

دنیا بھر کو متاثر کرنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اجتماعی عبادات اور مذہبی مقامات بند ہیں اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے سب سے اہم اور مقدس ماہ رمضان شروع ہوگیا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، انڈونشیا، ملائیشیا سمیت متعدد اسلامی ممالک میں 24 اپریل کو رمضان المبارک کا آغاز ہوا جہاں کروڑوں افراد نے 24 اپریل کو پہلا روزہ رکھا اور 23 اپریل کی شب کو پہلی تراویح بھی ادا کی۔

25 اپریل سے دنیا کے دیگر تمام ممالک میں بھی رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوگیا جو عالمی وبا اور اس کے پھیلاؤ میں کمی کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماضی کے مقابلے میں درحقیقت مختلف ہے۔

کچھ اسلامی ممالک نے کورونا سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے لیکن اکثر ممالک مٰیں اجتماعی عبادات پر پابندی عائد ہے۔

عموماً رمضان المبارک می اجتماعی سحر و افطار کا انتظام اور اس ماہِ مقدس کی مناسبت سے روایتی کھانوں کے خصوصی اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں۔

مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی گئی —فوٹو: سعودی گزٹ

بوسنیا کی مسجد میں عبادت کے دوران سماجی فاصلے کی ہدایات پر بھی عمل کیا گیا  — فوٹو:اے پی

روس میں بھی عالمی وبا کے باعث مساجد بند ہیں —فوٹو: اے پی

میڈرڈ میں رمضان کے موقع پر بھی کورونا وائرس کے باعث مساجد ویران ہیں —فوٹو: رائٹرز

جنوبی افریقہ میں خواتین مساجد میں رمضان کینڈیز کا انتظار کررہی ہیں
فوٹو: اے پی —
جنوبی افریقہ میں خواتین مساجد میں رمضان کینڈیز کا انتظار کررہی ہیں فوٹو: اے پی —
مسجد نبوی میں بھی  نافذ لاک ڈاؤن  و کرفیو میں نرمی کیے جانے کے بعد نماز تراویح ادا کی گئی — فوٹو: سعودی گزٹ

کورونا وائرس کے باعث مسجد اقصیٰ کو بند کردیا گیا ہے  —فوٹو:اے پی

پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے بعد ہفتہ کے روز پہلا روزہ ہوگا — فوٹو:اے پی

غزہ میں رمضان المبارک کی آمد پر گلیوں کو سجا گیا ہے —فوٹو:اے پی

نابلس میں رمضان کے آغاز پر آتش بازی بھی کی گئی  —فوٹو:اے پی

ترکی میں بھی رمضان المبارک کے آغاز پر مساجد بند رہیں — فوٹو: رائٹرز

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک اسپین کی مساجد بھی بند ہیں— فوٹو: رائٹرز

عالمی وبا کے باعث تھائی لینڈ کی مساجد میں بھی عوام کی تعداد معمول سے کم دکھائی دی — فوٹو: رائٹرز

دیگر خلیجی ممالک کی طرح بحرین میں بھی آج پہلا روزہ تھا — فوٹو: رائٹرز

کچھ اسلامی ممالک نے کورونا سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے  — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی مساجد میں سماجی  فاصلے کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے نماز ادا کی گئی — فوٹو: رائٹرز

مختلف ممالک میں رمضان  میں ویڈیو لنک کے ذریعے نشریات کا اہتمام کیا گیا ہے— فوٹو: رائٹرز

غزہ کی مسجد بھی لاک ڈاؤن کے باعث خالی ہے —  فوٹو: اے ایف پی

کوالالمپور کی نیشنل مسجد میں وبا کے باعث صرف مسجد کے عملے نے نماز ادا کی — فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا میں دنیا کے مختلف ممالک کے برعکس تراویح کا اہتمام کیا گیا —فوٹو: اے پی