تنخواہ میں 50فیصد کٹوتی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورہ انگلینڈ کی منظوری

اپ ڈیٹ 06 جون 2020
ویسٹ انڈین ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی— فائل فوٹو: اے پی
ویسٹ انڈین ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی— فائل فوٹو: اے پی

ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے اپنی ٹیم کو بہترین حفاظتی ماحول میں دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی ہے اور اس دوران ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آدھی تنخواہ کٹوانی ہو گی۔

ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ میں جون میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سیریز کو جولائی تک موخر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئے سیزن کی تیاریاں، انگلینڈ نے 55 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلئے طلب کر لیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم ویسٹ انڈیز کے مجوزہ دورہ انگلینڈ کی اصولی منظوری دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کرکٹ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے طبی ماہرین اور نمائندوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام میچز شائقین کے بغیر بند اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ابتدائی دو ٹیسٹ میچز 8 اور 16جولائی کو ساؤتھ ہیمپٹن جبکہ 24جولائی سے آخری ٹیسٹ میچ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا اور دونوں مقامات کو منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں ہی گراؤنڈز میں ہوٹل موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس میں فیڈرر سرفہرست

متعدد ویسٹ انڈین کھلاڑی پہلے ٹریننگ پر لوٹ چکے ہیں البتہ چند کھلاڑیوں نے اس حوالے سے ہچکچاہٹ کا اظہار بھی کیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے کہا کہ ہم کسی بھی کھلاڑی کو دورے کے لیے مجبور نہیں کریں کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام کھلاڑیوں کی خواہشات کا مکمل احترام کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کا رواں سال انعقاد انتہائی خطرناک ہوگا، کرکٹ آسٹریلیا

ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے انگلینڈ کے جایا گیا ہے اور کھلاڑیوں کی اسکریننگ اور کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ادھر ویسٹ انڈٰن کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے کھلاڑیوں، امپائرز اور کوچز کی تنخواہ میں 50فیصد کٹوتی کی جائے گیاور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جزو وقتی کٹوتی 6ماہ سے زائد عرصے تک نہیں چلے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں