سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کمی

10 اگست 2020
پیر کو عالمی مارکیٹ میں خالص سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کی کمی واقع ہوئی — فائل فوٹو
پیر کو عالمی مارکیٹ میں خالص سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کی کمی واقع ہوئی — فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

پیر کو عالمی مارکیٹ میں خالص سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 2030 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں اس کمی کا اثر مقامی مارکیٹ میں پر بھی نظر آیا جہاں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3 ہزار روپے اور 2 ہزار 572 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک دن میں 4800 روپے کا اضافہ

قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 597 روپے کی سطح پر آگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 40 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ ایک ہزار 670 روپے پر آگئی۔

واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 46 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 942 ڈالر ہوگئی تھی۔

تاہم اب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر کی سطح بھی عبور کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 1300 روپے سستا

ماہرین چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی بڑھتی ہوئی خریداری، امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے اہم کرنسیوں کی قدر میں کمی، سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے اور کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اس قدر اضافے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں