ہواوے نے اپنے فلیگ شپ میٹ 40 سیریز کے 3 فونز متعارف کرا دیئے ہیں، درحقیقت یہ 4 ڈیوائسز ہیں جن مین سے ایک پورشے ڈیزائن ماڈل ہے، جو عام صارفین کے لیے نہیں ہوگا۔

امریکی پابندیوں کی شکار کمپنی کے یہ نئے فلیگ شپ فونز بھی گوگل سروسز اور ایپس سے محروم ہیں، مگر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ان کے کیمرا سسٹم پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

میٹ سیریز کے فونز ویسے بھی بہترین کیمرا سسٹم کے لیے جانے جاتے ہیں اور اس بار بھی لائیسا برانڈ کیمروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

مگر فون کے دیگر پہلوؤں میں بھی نمایاں اپ گریڈز کی گئی ہیں۔

ہواوے میٹ 40

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے میٹ 40 میں 6.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں ہائی سیلیکون کیرین 990 فائیو جی پراسیسر دیا گیا ہے جو اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 4200 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے تاہم وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود نہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایف 1.9 آپرچر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

کمپنی نے فون کی دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم اس کی قیمت 899 یورو (ایک لاکھ 72 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

ہواوے میٹ 40 اور 40 پرو پلس

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

ان دونوں فونز میں کمپنی کا نیا کیرین 9000 پراسیسر دیا گیا ہے جو 5 این ایم پراسیس کی صلاحیت رکھتے ہیں اور 4 کورٹیکس اے 77 کورز سے لیس ہے۔

میٹ 40 پرو اور 40 پرو پلس میں 6.76 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 1344x2772 پکسل ریزولشن کے ساتھ دیا گیا ہے اور دونوں کے سائیڈز میں کروڈ یا خم موجود ہیں جو 88 ڈگری کا زاویہ بناتے ہیں۔

دونوں اسکرینوں میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

بیٹری وہ شعبہ ہے جس میں نمایاں اپ گرید کی گئی ہے اگرچہ وہ گزشتہ سال کے ماڈلز کی طرح 4400 ایم اے ایچ ہی ہیں مگر اس بار 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے اور ہاں ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی ان دونوں ڈیوائسز میں دی گئی ہے۔

دونوں میں 5 جی موڈیم موجود ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ بہت تیز رفتار ہوگی کیونکہ وائی فائی سکس پلس 160 میگا ہرٹز بینڈ ودتھ کو جذب کرسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

جہاں تک ریم کی بات ہے تو میٹ 40 پرو میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 40 پرو پلس میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

دونوں فونز میں کیمرا سسٹم مختلف ہے کیونکہ میٹ 40 پرو میں 4 جبکہ پرو پلس میں 5 کیمرے بیک پر دیئے گئے ہیں۔

میٹ 40 پرو میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں 1/1.28 سنسر دیا گیا ہے جو کہ اس وقت مارکیٹ میں موجود دیگر فونز میں سب سے بڑا ہے، جس میں اومنی ڈائریکشنل آٹوفوکس موجود ہے جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے لیے ایف 1.9 لینس دیا گیا ہے، پکسل سائز 1.22 یو ہے۔

یہ کیمرا 4 کے ویڈیو 60 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کرسکتا ہے اور سلوموشن کلپس 1080 پی ریزولوشن اور 480 فریم فی سیکنڈ میں ریکارڈ کرسکتا ہے۔

اس سے ہٹ کر سیکنڈ جنریشن سان کیمرا 20 میگا پکسل سنسر اور ایف 1.8 الٹرا وائیڈ اینگل لینس سے لیس ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں ایک فری فارم لینس دیا گیا ہے جو الٹرا وائیڈ لینسز میں ڈس ٹورشنز کو کم کرتا ہے۔

تیسرا 12 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا ہے جو 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ چوتھا ٹائم آف فلائٹ کیمرا ہے۔

جہاں تک میٹ 40 پرو پلس کے کیمرا سسٹم کی بات ہے تو مین کیمرا تو میٹ 40 پرو جیسا ہی ہے، مگر 8 میگا پکسل پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا 10 ایکس آپٹیکل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسی طرح 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی فون کا حصہ ہے جو 3 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ 20 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا میٹ 40 پرو جیسا ہیے، جبہ اس پانچواں کیمرا ٹائم آف فلائٹ ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

دونوں فونز کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں ایک 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا اور ایک ڈیپتھ سنسر ہے۔

یہ سنسر ہاتھوں کی جنبش سے ای ایم یو آئی 11 انٹرفیس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ چہرے سے ڈیوائس کو ان لاک کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

ان تینوں فونز میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 11 سے کیا گیا ہے جبکہ گوگل پلے اسٹور کی جگہ ہواوے موبائل سروسز کو دی گئی ہے۔

میٹ 40 پرو کی قیمت 12 سو یورو (2 لاکھ 29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

میٹ 40 پرو پلس کی قیمت 1399 یورو (2 لاکھ 67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گی ہے۔

ہواوے پورشے ڈیزائن میٹ 40 آر ایس

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ اس سیریز کا واحد فون ہے جو 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ سرامکس وائٹ اور سرامکس بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

فیچرز کے لحاظ سے یہ پرو ماڈلز جیسا ہی ہے جبکہ 12 جی بی ریم کے ساتھ 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

مگر اصل قیمت اس کے ڈیزائن کی ہے جو کہ 2295 یورو (4 لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں