اس پہیلی کا درست جواب دے سکتے ہیں؟

28 نومبر 2020
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

کیا آپ پہلیوں سے اپنی دماغی طاقت کو آزمانا پسند کرتے ہیں؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں دیکھ کر بتائیں کہ ان میں کونسی خاتون حاملہ ہے؟

اسے آسان مت سمجھیں کیونکہ یہ اتنی آسان نہیں جتنا آپ کو لگ رہا ہوگا بلکہ دماغ کو گھما کر رکھ دے گی۔

جیسا آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ یہ 3 مختلف خواتین کی ٹانگیں دکھائی گئی ہیں مگر ایک اشارہ موجود ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ان میں سے ایک حاملہ ہے۔

اب اس کا جواب کیا ہے وہ تو آپ نیچے جان ہی لیں گے مگر اس سے پہلے اپنے ذہن کو بھی استعمال کرکے دیکھیں۔

اس طرح کی پہلیاں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوتی ہیں اور اس تصویر کو ایک ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا۔

اگر سمجھ نہیں آرہا تو ہم ایک اشارہ دیتے ہیں کہ وہ اشارہ پیروں میں چھپا ہوا ہے۔

اب بتائیں کہ آپ کا جواب کیا ہے؟

جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ درست جواب تلاش کرنا آسان نہیں اور بہت کم ہی ایسا کرپاتے ہیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرنے والی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ درست جواب کے لیے انہیں کافی وقت لگا اور ہم آپ کو بھی ایسا کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

تبصرے (0) بند ہیں