انوکھی بوٹ جو چند سیکنڈوں میں آبدوز بن جاتی ہے

01 دسمبر 2020
— فوٹو بشکریہ سب سی کرافٹ
— فوٹو بشکریہ سب سی کرافٹ

جیمز بونڈ فلموں جیسی ایک انوکھی کشتی یا آبدوز تیار کرلی گئی ہے جس سے سمندر کے اندر سفر کرنے کے ساتھ پانی کی سطح پر تیرنا بھی ممکن ہے۔

ویکٹا نامی یہ سرفیس آبدوز برطانوی کمپنی سب سی کرافٹ نے تیار کی ہے۔

یہ کشتی غوطہ لگاسکتی ہے تو اسے طیارے سے اتارتے ہی زیرآب لے جایا جاسکتا ہے۔

یہ اسٹیلتھ بوٹ درحقیقت فوجی مقاصد کے لیے ہی تیار کی گئی ہے۔

39 فٹ لمبی یہ بوٹ سطح پر 40 ناٹ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے اور پھر پانی کے اندر غوطہ لگا کر بھی سفر کرسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ سب سی کرافٹ
فوٹو بشکریہ سب سی کرافٹ

اس میں 8 افراد سفر کرسکتے ہیں اور یہ شپنگ کنٹینرز، روڈ ٹریلر، ہیلی کاپٹرز اور طیااروں کے ذریعے سمندر تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق 2 منٹ کے اندر یہ اسپیڈ بوٹ سے آبدوز کی شکل اختیار کرسکتی ہے اور پانی کے اندر یہ 98 فٹ تک غوطہ لگا سکتی ہے۔

فل کمپیوٹیشنل فلوئیڈ ڈائنامکس (سی ایف ڈی) سمولیشنز سطح اور زیرآب آپریشنز کے لیے موجو ہے اور پانی کے اندر 8 ناٹ رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ سب سی کرافٹ
فوٹو بشکریہ سب سی کرافٹ

سب سی کرفٹ کے چیئرمین گراہم ایلن نے بتایا 'ویکٹا میری ٹائم آپریشنز میں ایک منفرد اضافہ ہے، پہلی بار دفاعی اور سیکیورٹی ادارے ایسی بوٹ کو پانیوں میں تعینات کرسکتے ہیں جو سطح پر تیزرفتاری سے بہت زیادہ فاصل کرسکتی ہے اور زیرآب بھی جاسکتی ہے'۔

فی الحال یہ تیاری کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور ابھی پروٹوٹائپ ماڈل ہی تیار ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ سب سی کرافٹ
فوٹو بشکریہ سب سی کرافٹ

پانی کی سطح پر یعنی عام بوٹ کی شکل میں اس کے لیے سیٹیک 725 پلس ڈیزل انجن دیا گیا ہے جو 725 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتا ہے اور ڈھائی سو ناٹیکل میل تک سفر کرسکتی ہے۔

جب اسے زیرآب لے جانا ہوا تو ایسا 2 منٹ میں ہوتا ہے اور اس کے نادر موجود افراد کو ڈائیونگ گیئر پہننے ہوتے ہیں۔

پانی کے اندر لوگوں کو سانس لینے میں مدد فراہم کرنے کے لیے اوپن سرکٹ ایئر سسٹم دیا گیا ہے جس سے لوگوں کو ٹینکس میں ہوا کی سپلائی میں کمی کا سامنا نہیں ہوتا۔

مجموعی طور پر اس میں موجود 8 افراد 4 گھنٹے تک زیرآب سانس لے سکتے ہیں۔

سب میرین موڈ میں ویکٹا کو چلانے کے لیے لیتھیم اون بیٹری پیک کی مدد لی گی ہے اور زیرآب 25 ناٹیکل میل تک سفر کرسکتی ہے۔

اس کی قیمت کیا ہوگی ابھی تو کہنا مشکل ہے مگر ایک تخمینے کے مطابق اس کی قیمت 90 لاکھ ڈالرز ہوسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں