نیوزی لینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ

07 جنوری 2021

نیوزی لینڈ نے فاسٹ باؤلر کائل جیمیسن کی شاندار باؤلنگ اور بلے بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کین ولیمسن کو سب سے زیادہ رنز بنانے اور بہترین انداز قیادت پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی ٹیم میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی ڈبل سنچری اور ہنری نکولس اور ڈیرل مچل کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز 659 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

نیوزی لینڈ نے سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کیا — فوٹو: اے پیم
نیوزی لینڈ نے سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کیا — فوٹو: اے پیم
نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے میچ میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی — فوٹو: اے پی
نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے میچ میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی — فوٹو: اے پی
پاکستانی بلے باز حارث سہیل آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی بلے باز حارث سہیل آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
اطہر علی آؤٹ ہونے کے بعد افسوس کرتے ہوئے واپس جارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
اطہر علی آؤٹ ہونے کے بعد افسوس کرتے ہوئے واپس جارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی — فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی — فوٹو: اے ایف پی
دوسری اننگز میں فہم اشرف شاٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
دوسری اننگز میں فہم اشرف شاٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
کیوی باؤلرز فواد عالم کو آؤٹ پر خوشی کا اطہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
کیوی باؤلرز فواد عالم کو آؤٹ پر خوشی کا اطہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ اپنی گیند پر شاٹ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ اپنی گیند پر شاٹ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی