تصاویر: ٹرمپ کے حامیوں کا ایوانِ نمائندگان پر دھاوا

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2021

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے جو بائیڈن کی جگہ ٹرمپ کو صدر برقرار رکھنے کی کوششوں میں کیپٹل ہل کی عمارت (ایوانِ نمائندگان) پر دھاوا بول دیا۔

حملے کے دوران کیپیٹل ہل کی عمارت میں موجود قانون دان اپنی جانیں بچاتے ہوئے ڈیسکوں کے نیچے چھپنے پر مجبور ہو گئے۔

ٹرمپ کے حامیوں کے اس مظاہرے اور بعدازاں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کیپیٹل ہل کے اندر ایک خاتون جبکہ راستے بند ہونے کے باعث مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد واشنگٹن میں شام کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے مظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت کا مرتکب قرار دیا ہے۔

پولیس نے کیپیٹل ہل بلڈنگ سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی—فوٹو:رائٹرز

مظاہروں میں شریک ایک شخص سینیٹ چیمبر کی بالکونی پھلانگ رہا ہے— فوٹو:اے ایف پی

ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

ٹرمپ کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے تحت دھاوا بولا گیا— فوٹو: رائٹرز

کشدیگی کے دوران 4 افراد ہلاک ہوگئے— فوٹو: رائٹرز

فائرنگ کے نتیجے میں
کیپیٹل ہل کے اندر ایک خاتون ہلاک ہوگئی— فوٹو: رائٹرز
فائرنگ کے نتیجے میں کیپیٹل ہل کے اندر ایک خاتون ہلاک ہوگئی— فوٹو: رائٹرز
جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کو روکنے کے لیے ٹرمپ کے حامیوں نے مظاہرہ کیا — فوٹو: رائٹرز

میئر نے تشدد میں کمی کے لیے شام کےاوقات واشنگٹن میں کرفیو نافذ کردیا—فوٹو:نیوز ایجنسیز

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد وانشنگٹن میں کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر موجود ہے— فوٹو:رائٹرز

مظاہرین نے کیپیٹل ہل میں داخل ہوکر عمارت کو نقصان بھی پہنچایا—فوٹو: اے پی

عمارت میں موجود قانون دان اپنی جانیں بچاتے ہوئے ڈیسکوں کے نیچے چھپنے پر مجبور ہوئے—فوٹو:اے پی

جوبائیڈن نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت کا مرتکب قرار دے دیا—فوٹو:رائٹرز