جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021

جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا اور ڈیموکریٹ رہنما کمالا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں۔

تقریب میں امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈیموکریٹ کے 78 سالہ جو بائیڈن سے حلف لیا جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی تاہم نائب صدر مائیک پینس تقریب میں موجود تھے۔

بائیڈن سے قبل کمالا ہیرس نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نائب صدرکی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

کمالا ہیرس نہ صرف پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں بلکہ پہلی سیاہ فام اور پہلی ایشیائی امریکی نائب صدر بھی بن گئی ہیں۔

ڈیموکریٹ رہنما 78 سالہ جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج امریکا اور جمہوریت کامیاب ہوئی ہے، ہم کسی امیدوار کی کامیابی کا جشن نہیں منا رہے بلکہ ایم مقصد کے حصول کا جشن منا رہے ہیں، چند روز قبل یہاں کشیدگی ہوئی تھی لیکن پرسکون انتقال اقتدار ہوا اور امریکا کے مستقبل کے لیے مثبت سوچ رکھتے ہیں۔

امریکی حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو بڑھتی سیاسی انتہا پسندی، سفید بالاتری، اندرونی دہشت گردی کا سامنا ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے اور ہم اس کو شکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں میں سب کا صدر ہوں، جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا میں ان کا بھی صدر ہوں۔

حلف برداری کی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا تھا — فوٹو: اے پی
حلف برداری کی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا تھا — فوٹو: اے پی
تقریب میں امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈیموکریٹ کے 78 سالہ جو بائیڈن سے حلف لیا — فوٹو: اے ایف پی
تقریب میں امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈیموکریٹ کے 78 سالہ جو بائیڈن سے حلف لیا — فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ جینیفر لوپیز نے تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگایا — فوٹو: اے پی
گلوکارہ جینیفر لوپیز نے تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگایا — فوٹو: اے پی
جو بائیڈن کے حلف اٹھانے کے بعد ان کے حامیوں نے جشن منایا — فوٹو: رائٹرز
جو بائیڈن کے حلف اٹھانے کے بعد ان کے حامیوں نے جشن منایا — فوٹو: رائٹرز
گلوکارہ لیڈی گاگا نے حاضرین کو گلوکاری سے لطف اندوز کیا — فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ لیڈی گاگا نے حاضرین کو گلوکاری سے لطف اندوز کیا — فوٹو: اے ایف پی
جو بائیڈن نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب بھی کیا — فوٹو: اے ایف پی
جو بائیڈن نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب بھی کیا — فوٹو: اے ایف پی
جو بائیڈن نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب بھی کیا — فوٹو: اے ایف پی
جو بائیڈن نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب بھی کیا — فوٹو: اے ایف پی
بائیڈن سے قبل کمالا ہیرس نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نائب صدرکی حیثیت سے حلف اٹھایا — فوٹو: رائٹرز
بائیڈن سے قبل کمالا ہیرس نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نائب صدرکی حیثیت سے حلف اٹھایا — فوٹو: رائٹرز