لیناوو نے متعدد نئے لیپ ٹاپس متعارف کرادیئے ہیں۔

کمپنی کے ایکس، ٹی، ایل اور پی سیریز کے نئے لیپ ٹاپس کو پیش کیا ہے اور ان ماڈلز میں 11 جنریشن انٹیل یا اے ایم ڈی رائزن 5000 موبائل پراسیسرز دیئے گئے ہیں۔

ان میں سے 2 لیپ ٹاپس تھنک پیڈ ایکس 13 اور ایکس 13 یوگا ہیں جن میں 13.3 انچ کا ڈبلیو کیو ایکس جی اے ڈسپلے 16:10 ایکسپٹ ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح وائی فائی 6 یا 6 ای سپورٹ انٹیل ماڈلز میں موجود ہے جبکہ اے ایم ڈی رائزن 5000 موبائل پراسیسر سے لیس لیپ ٹاپس میں 4 جی یا 5 جی سپورٹ کا آپشن دیا گیا ہے۔

یہ لیپ ٹاپس 11 جنریشن انٹیل یا اے ایم ڈی اے ایم ڈی رائزن 5000 موبائل پراسیسرز سے لیس ہوں گے۔

لیپ ٹاپس کی سیکیورٹی کے لیے می آن چپ فنگرپرنٹ ریڈر اور چہرے کی شناخت کے لیے آئی آر کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح ٹی سیریز کے 14 انچ اور 15.6 انچ کے 2 لیپ ٹاپس بھی پیش کیے گئے ہیں جن میں ایکس 13 جیسے پراسیسر، وائرلیس اور سیکیورٹی فیچرز دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح تھنک پیڈ پی 14 ایس اور پی 15 ایس بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 11 جنریشن انتیل کور وی پرو پراسیسر، نویڈیا ٹی 500 ورک اسٹیشن گرافکس موجود ہے۔

ان کے ڈسپلے بالترتیب 14 انچ اور 15.6 انچ کے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے تھنک پیڈ ایل سیریز کو بھی نئے انٹیل اور اے ایم ڈی پراسیسرز سے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

14 اور 15 انچ کے ان لیپ ٹاپس میں نویدیا ایم ایکس 450 گرافکس، وائی فائی 6، آپشنل 4 جی وائرلیس جیسے فیچرز موجود ہیں۔

یہ اس کمپنی کے سستے ترین لیپ ٹاپس ہیں جن کی قیمت 689 ڈالرز (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی اور یہ مئی میں دستیاب ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں