پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور 5 وزرائے اعلیٰ تمام اختیارات اور طاقت کو لے کر پورا ملک چلا رہے ہیں، جب تک اختیارات اور وسائل سہراب گوٹھ کی گلیوں میں موجود لوگوں میں منتقل نہیں ہوں گے یہاں اسی طرح دھول مٹی اڑتی رہے گی۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی آپ کے مسائل حل نہیں کرسکتا کیونکہ ان کا کام قانون سازی کرنا ہے۔

مزیدپڑھیں: حکومت الطاف حسین کی باقیات کو زندہ رکھے ہوئے ہے، مصطفیٰ کمال

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس دن میرے پاس اختیارات آئے سہراب گوٹھ کے رہائشیوں کو بااختیار بنا دوں گا اور ہر گلی میں حکمران بنا دوں گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کو ایک مرتبہ حکمرانی دو، ہم ہر گلی میں حکمرانی لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران اپنے بچوں کو تعلیمی اور علاج کے لیے بیرون ملک بھیجتے ہیں، وہ ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹ سے واقف ہیں لیکن وہ نہیں چاہتے کہ شہر کی گلیوں میں حکمرانی منتقل ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ گلی محلوں سے سیاسی تربیت کے بعد عام شہری کا بیٹا اسمبلیوں کا رخ کرے یا وزیر اعظم بنے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کی 'ٹارگٹ کلنگ'

مصطفیٰ کمال نے ریاست اور حکومت کو مخاطب کرکے کہا کہ جو لوگ 40 برس سے ایک دوسرے کے دشمن تھے آج پی ایس پی کی قیادت میں وہ بھائی بھائی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل بندوق کی گولی نہیں ہوتی، اگر محبت سے بات کی جائے تو دشمن بھی توجہ دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فساد کا ذمہ دار سیاستدانوں اور حکمرانوں کو ٹھہراتا ہوں جنہوں نے ہر مسئلے کا حل آپریشن نکلا ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں کسی بھی آپریشن کے ذریعے امن قائم نہیں ہوسکا۔

مزیدپڑھیں: میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو ’پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج‘ تعینات کردیا

انہوں نے کہا کہ سہراب گوٹھ سمیت کراچی کے دیگر اضلاع سے آئے پختون بھائیوں کا مجموعہ آنے والی نسلوں کے لیے دوستی کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مرنے کے بعد بھی زبان کی بنیاد پر ہماری نسلیں نہیں لڑیں گی اور آئندہ زیادی مضبوط ارادوں کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں