کورونا کے باعث پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے پر شائقینِ کرکٹ اداس

اپ ڈیٹ 04 مارچ 2021
ایونٹ کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا —فوٹو: پاکستان سپر لیگ انسٹاگرام
ایونٹ کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا —فوٹو: پاکستان سپر لیگ انسٹاگرام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے دوران کورونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آنے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا جس کے بعد شائقین کرکٹ افسردہ ہوگئے۔

کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے سیزن 6 کے 15ویں میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے اعلان کے باعث شائقین کرکٹ کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں جو عالمی وبا کے باوجود کرکٹ ایونٹ شروع ہونے پر کافی پرجوش تھے۔

پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز کراچی میں کھیلے جارہے تھے جس کے بعد باقی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز کے باعث 'پاکستان سپر لیگ 6' ملتوی

ایونٹ کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا لیکن مجموعی طور پر کورونا کے 7 کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کو فوری طور پر ملتوی کردیا۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

پی ایس ایل سپر لیگ اچانک ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کچھ کی جانب سے کورونا کیسز سامنے آنے پر پی سی بی پر تنقید بھی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے 'PSL Postponed' کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر

رخسار نامی صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگیا اور سب اداس ہیں۔

صحافی احتشام الحق نے ٹوئٹ کی کہ 'تمام غیر ذمہ دار کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا شکریہ، کہ پی ایس ایل 6 کے پورے ٹورنامنٹ کو تباہ کردیا گیا'۔

احسن نامی صارف نے لکھا کہ ہماری خوشی کا واحد ذریعہ پی ایس ایل 6 ملتوی ہوگیا اب ہم کیا کریں۔

چلبلی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگیا یہ ایک بہت اداس صبح ہے۔

پھوپھو کا بیٹا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ کھلاڑیوں اور عملے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہوگیا ہے اور میں بہت دکھی ہوں۔

ادیبہ نامی صارف نے لکھا کہ لوگ پی ایس ایل کا لطف اٹھارہے تھے اور کورونا چپکے سے آگیا۔

ونیاسا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ یہ بہت بڑی شرمندگی ہے یہ مقبول ٹورنامنٹ کو سنبھالنے کا طریقہ نہیں ہے۔

رحمٰن اے نامی صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگیا اور جاوید آفریدی افسردہ ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹوئٹ کی کہ 'یااللہ ہمارے پی ایس ایل کو کس نے نظر لگادی'۔

کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ پی ایس ایل 6 سے متعلق افسوسناک خبر، سب محفوظ رہیں۔

مان رحمٰن نامی صارف نے تو 14 میچز کے ساتھ کراچی کنگز کو پی ایس ایل 6 کا فاتح قرار دے دیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر سب رو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کا گزشتہ سیزن بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا جس کے بعد نومبر 2020 میں کھیلے گئے باقی میچز میں کراچی کنگز سیزن کا فاتح قرار پائی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں