کیا شاہد آفریدی یونیورسٹی میں داخلہ لے رہے ہیں؟

شاہد آفریدی نے  سلیم حبیب یونیورسٹی میں برانڈ ایمبیسڈر کی تقریب کے دوران ایک بیان میں داخلہ لینے کا کہا— فوٹو:ٹوئٹر
شاہد آفریدی نے سلیم حبیب یونیورسٹی میں برانڈ ایمبیسڈر کی تقریب کے دوران ایک بیان میں داخلہ لینے کا کہا— فوٹو:ٹوئٹر

قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں کہا ہے کہ انہوں نے مقامی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے یہ 'اعلان' 22 مارچ کو کراچی میں واقع سلیم حبیب یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبہ سے برانڈ ایمبیسڈر کی تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔

ماضی میں بیریٹ ہوڈگسن یونیورسٹی کے نام سے مقبول سلیم حبیب یونیورسٹی نے شاہد آفریدی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی سے رشتے داری کا معاملہ، شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

یہ یونیورسٹی ڈاکٹر ایم ایس حبیب کی فاؤنڈیشن کی جانب سے چلائی جاتی ہے جو فارماسیوٹیکل کمپنی بیرٹ ہوڈگسن پاکستان کے بانی ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے یہاں آنے سے قبل یونیورسٹی نہیں دیکھی تھی، کرکٹ ہی میری زندگی تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں یہاں داخلہ لے رہا ہوں، انشااللہ آپ لوگوں کے ساتھ پڑھوں گا اور یہ میرے لیے فخر کی بات ہے'۔

شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ارم آفاق یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی رشتہ دار بننے جارہے ہیں؟

اپنی تقریر کے دوران شاہد آفریدی نے تعلیم کی اہمیت پر بھی بات کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تعلیم کسی قوم کی ترقی میں واقعتاً اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر بھی زور دیا جس پر وہ خود اور ان کی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن خصوصی توجہ دیتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں