ڈاکٹروں کو طبی نسخے میں کیمیائی نام لکھنے کی ہدایت

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2021
اس طرز عمل سے ملک کے معاشی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے اور مہنگے برانڈز کی وجہ سے مریضوں پر مالی بوجھ بھی پڑتا ہے، ڈریپ — فائل فوٹو:اے ایف پی
اس طرز عمل سے ملک کے معاشی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے اور مہنگے برانڈز کی وجہ سے مریضوں پر مالی بوجھ بھی پڑتا ہے، ڈریپ — فائل فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے صوبوں کے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ادویات کے برانڈ کے ناموں کے بجائے کیمیائی نام تجویز کریں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈریپ کے ایک خط میں ملک بھر کے محکمہ صحت کو مخاطب کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں شہریوں نے سرکاری اور نجی شعبے میں ڈاکٹروں کی جانب سے کمپنی سے اثر انداز ہوکر ادویات کے برانڈ پر مبنی نسخوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈریپ نے کووِڈ 19 ویکسین کی فروخت کیلئے طریقہ کار کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ 'اس طرز عمل سے ملک کے معاشی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے اور مہنگے برانڈز کی وجہ سے مریضوں پر مالی بوجھ بھی پڑتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اس طرح کا اقدام میڈیکل اور ڈینٹل پریکٹیشنرز کے ضابطہ اخلاق کے بھی خلاف ہے'۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ 'لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے کیمائی ناموں پر مشتمل نسخوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور مریضوں اور ملک کے مفاد میں برانڈ کے نام کے نسخے کے عمل کی حوصلہ شکنی کریں'۔

واضح رہے کہ ایک ہی فارمولے کی ادویات اصل قیمت سے 10 گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Yaseen Hussain Apr 19, 2021 04:15pm
Very Good Initiative but need to implement this, as we are facing this issue on daily basis.