امارات کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

21 اپريل 2021
حکام کے مطابق تقریباً 70 فیصد آبادی کو ویکسین کی خوارکیں دی جا چکی ہیں۔
—فائل فوٹو: رائٹرز
حکام کے مطابق تقریباً 70 فیصد آبادی کو ویکسین کی خوارکیں دی جا چکی ہیں۔ —فائل فوٹو: رائٹرز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق کاروبار اور سیاحت کے مرکز ابو ظبی کے حکام نے کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 2 ہزار 700 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کہا کہ ملک میں 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی مہم کو وسیع کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 70 فیصد آبادی کو ویکسین کی خوارکیں دی جا چکی ہیں۔

این سی ای ایم اے کے ترجمان سیف نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام افراد کو مخصوص مقامات پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ بعض سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں 'خطرناک' اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ کی ہچکچاہٹ ہمارے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس سے آپ کے اہل خانہ، پیاروں اور برادری کو خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ خلیجی عرب ریاست میں منگل کے روز مزید ایک ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جہاں کورونا وائرس سے مجموعی طور ایک ہزار 559 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں یو اے ای میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 860 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک پہننا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین بزرگوں تک محدود

امارات ان ممالک میں شامل ہے جہاں دنیا کے تیز رفتار کووڈ 19 کے قطرے پلانے کے پروگرام پر جاری ہے۔

ابوطبی کی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا کہ یو اے ای میں اب چین کے سینوفرم کے علاوہ فائزر بائیو ٹیک ویکسین بھی لوگوں کو فراہم کی جارہی ہے۔

دبئی میں پہلے ہی فائزر ویکسین کے ساتھ آسٹرا زینیکا ویکسین دی جارہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں