رئیل می 8 کا 5 جی ماڈل متعارف

21 اپريل 2021
رئیل می 8 فائیو جی — فوٹو بشکریہ رئیل می
رئیل می 8 فائیو جی — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے کچھ ماہ پہلے 7 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے اور مارچ 2021 میں اس کی اپ ڈیٹ ورژن 8 سیریز کو پیش کیا گیا۔

مگر اس وقت رئیل می 8 سیریز میں 5 جی سپورٹ فراہم نہیں کی گئی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ اب رئیل می 8 فائیو جی کو متعارف کرادیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق کچھ صارفین نے 5 جی نہ ہونے پر ڈیوائس کو لینے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ یہ نیا فون رئیل می 8 سے بہت زیادہ مختلف ہے۔

اس نئے فون میں 5 جی سپورٹ فراہم کرنے والا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہے جو 2.77 جی بی پی ایس اسیڈ تک انٹرنیٹ چلانے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ 4 جی ماڈل میں ہیلیو جی 95 پرایسسر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جو کمپنی کے مطابق 21 گھنٹے مسلسل ویڈیو چلاسکتی ہے یا کئی دن تک میوزک پلے بیک کیا جاسکتتا ہے۔

فون کے ساتھ 18 واٹ چارجر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی ماڈل کے ساتھ 30 واٹ چارجر دیا جارہا ہے۔

رئیل می 8 فائیو جی میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل سیٹ موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر 4 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون کو سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں اس کی قیمت 320 ڈالرز (لگ بھگ 49 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں