رئیل می کیو 3 سیریز کے 3 فونز پیش

22 اپريل 2021
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے کیو 3 سیریز کے 3 اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

کیو 3، کیو 3 پرو اور کیو 3 آئی تینوں اسمارٹ فونز میں 5 جی سورٹ موجود ہے جن میں کیو 3 پرو فیچرز کے لحاظ سے برتر ہے۔

درحقیقت 3 آئی اس وقت دستیاب سستا ترین 5 جی فون بھی ہے جس کی قیمت اکثر 4 جی فونز سے بھی کم ہے۔

یہ تینوں فونز سب سے پہلے چین میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

کیو 3 پرو 5 جی

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

کیو 3 پرو میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 360 سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 3 کورٹیکس اے 78 کورز (2.6 گیگاہرٹز)۔ 4 اے 55 ایس اور ایک 9 کور مالی جی 77 جی پی یو موجود ہے۔

اس میں موجود سب 6 گیگا ہرٹز موڈیم 4.67 جی بی پی ایس ڈاؤن لوڈ اسپیڈ فراہم کرتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے جبکہ ایک ویپر چیمبر فون کا حصہ ہے جو پراسیسر کو 15 سینٹی گریڈ ٹھنڈا کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

کیو 3 پرو میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ڈیوائس میں اسٹیریو اسپیکرز ڈولبی ایٹموس سپورٹ اور ہائی ریزولوشن آڈیو کے ساتھ دیئے گئے ہیں جبکہ ہیڈفون جیک کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور مکمل بیٹری ایک گھنٹے میں چارج ہوسکتی ہے۔

فون کے بیک پر ٹرپل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سنسر دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون کی قیمت 1600 یوآن (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے جو آئندہ ہفتے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا جس میں ایک فائر فلائی بھی ہے جس کے باعث اندھیرے میں بیک پینل کسی جگنو کی طرح جگمگائے گا۔

رئیل می کیو 3 فائیو جی

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس ڈیوائس میں اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر موجود ہے جس کی پیک ڈاؤن لوڈ اسیڈ 3.7 جی بی پی ایس ہے جبکہ ویپر چیمبر درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ تک کم کرتا ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر پاور بٹن میں چھپا ہے۔

اس فون میں بھی ہیڈفون جیک موجود ہے جبکہ اسٹیریو اسپیکرز ڈولبی ایٹموس اور ہائی ریزولوشن آڈیو کے ساتھ ہیں۔

کیو 3 میں 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی جس میں ایس ڈٰ کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ کا حصہ ہیں جبکہ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا فرنٹ پر موجود ہے۔

اس فون کی قیمت 1300 یوآن (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو 29 اپریل سے دستیاب ہوگا۔

کیو 3 آئی 5 جی

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ اس سیریز کا سستا ترین فون ہے جس میں ڈیمینسٹی 700 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے موڈٰم کی پیک ڈاؤن لوڈ اسیڈ 2.77 جی بی پی ایس ہے۔

اس فون میں بھی 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے مگر ریفریش ریٹ 90 ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ پر موجود ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل، بلیک اینڈ وائٹ ڈیپتھ سنسر اور میکرو کیمرے پر مشتمل 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

اس فون کی قیمت ایک ہزار یوآن (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے جو آج سے ہی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں