رئیل می نے 8 سیریز کے 2 فونز مارچ کے آخر میں متعارف کرائے تھے اور اب انہیں پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

رئیل می 8 کے ساتھ 8 پرو اس کمپنی کا پہلا فون ہے جس میں بیک پر 108 میگا پکسل کیمرا دیا گیا۔

دونوں فونز کا ڈیزائن بہت منفرد ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل میر یو آئی ورژن سے کیا گیا ہے۔

رئیل می 8 پرو

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جو سام سنگ کا تیار کردہ جی ایم 2 سنسر ہے۔

اس کیمرے کا سنسر 1/1.52 انچ کا ہے جبکہ پکسل سائز 0.7 یو ایم ہے اور زیادہ روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونوکروم سنسر فون کے بیک پر 4 کیمروں کے سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے، جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون کو خراشوں سے بچانے کے لیے ڈریگن ٹیل گلاس کا استعمال کیا گیا۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 720 جی موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

رئیل می 8 پرو میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 50 واٹ سپرڈارٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

یہ فون پاکستان میں پری آرڈر میں 47 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جس کے ساتھ بڈز کیو 2 مفت دیا جائے گا۔

رئیل می 8

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می 8 کافی حد تک 8 پرو جیسا ہی ہے بس کچھ چیزیں مختلف ہیں۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 95 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے اور فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر چھپا ہے۔

رئیل می 8 میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور یہ پاکستان میں 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جس کے ساتھ بڈز کلاسیک مفت دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں