ماؤں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پر پاکستانی ستاروں کے پیغامات

اپ ڈیٹ 10 مئ 2021
— فوٹو بشکریہ عمران عباس ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ عمران عباس ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن ’ مدرز ڈے ‘ منایا جارہا ہے۔

ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عظیم اور مقدس رشتے کی اہمیت کا احساس کرنا، ماں کی بے لوث محبت کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ماں ایک ایسی ہستی ہے جو زندگی کے تمام دکھوں اور مصیبتوں کو اپنے آنچل میں چھپا لیتی ہے، ماں کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں ہے۔

ویسے تو ہر دن ماں کا ہی دن ہوتا ہے، عالمی طور پر ماؤں کے عالمی دن کی کوئی متفقہ تاریخ نہیں اسی لیے یہ دن مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔

پاکستان سمیت اکثر ممالک میں ماؤں کا عالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جبکہ کئی ممالک میں سال کے دیگر مہینوں میں یہ دن منایا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے اکثر ممالک کی طرح پاکستان میں شوبزسے وابستہ شخصیات نے 'مدرز ڈے' کے موقع پر اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مدرز ڈے کے موقع پر گلوکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے لکھا 'میں نے انہیں علم اور سیکھانے کے لیے اپنی صحت اور متعدد چیزوں کی قربانی دیتے ہوئے دیکھا'۔

اداکار عمران عباس نے لکھا 'بیشک جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے، ماں جی آپ کے بغیر میں کچھ نہیں'۔

شان شاہد نے اپنی مرحومہ ماں کے لیے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا۔

سابق کرکٹر شعیب اختر نے لکھا کہ دنیا کے لیے آپ ماں ہیں مگر ہمارے خاندان کے لیے آپ پوری دنیا ہیں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اپنی والدہ کو ایک شاعرہ، استاد، فائبر اور ہیرو قرار دیا۔

ماورا حسین نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے پیغام میں اپنی والدہ کو قیمتی ترین قرار دیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام میں اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اس دن کے موقع پر لکھا 'الفاظ سے یہ بیان کرنا ممکن نہیں کہ میں آپ کو پاکر کتنی خوش قسمت ہوں'۔

صبور علی نے مرحومہ والدہ کے لیے جذباتی پیغام لکھا 'آپ تنہا نہیں گئیں، میرا ایک حصہ بھی آپ کے ساتھ چلا گیا'۔

صبور کی بہن سجل علی نے بھی اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

سجل کے شوہر احد رضا میر نے اپنی والدہ کو دنیا کی سب سے نیک دل خاتون قرار دیا۔

احمد علی بٹ نے اپنی پوسٹ میں اپنی والدہ اور نانی کے بارے میں جذباتی پیغام شیئر کیا۔

رابعہ بٹ نے لکھا کہ مدرز ڈے سال میں صرف ایک دن نہیں ہونا چاہیے بلکہ 365 دنوں کو اپنی ماں کے لیے خاص بنانا چاہیے۔

فہد مصطفیٰ نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک تصویر کو شیئر کیا۔

مایا علی نے بھی اسی طرح کا پیغام انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں