افطار میں مزیدار پاستا سموسہ بنائیں

اپ ڈیٹ 11 مئ 2021
رمضان میں افطار کے لیے کچھ نت نئی اور آسان سی ڈشز بھی آزمائی جاتی ہیں—فوٹو :شٹراسٹاک
رمضان میں افطار کے لیے کچھ نت نئی اور آسان سی ڈشز بھی آزمائی جاتی ہیں—فوٹو :شٹراسٹاک

ماہ رمضان المبارک میں جب تک دسترخوان پر سموسے، پکوڑے، رولز اور چٹ پٹے روایتی کھانے نا ہوں افطار کا مزا نہیں آتا۔

اس لیے رمضان میں افطار کے لیے کچھ نت نئی اور آسان سی ڈشز بھی آزمائی جاتی ہیں۔

یوں تو آلو، قیمے اور چکن کے سموسے بازار میں عام ملتے ہیں اور گھر میں آسانی سے تیار کرلیے جاتے ہیں۔

یہاں پاستا سموسہ بنانے کی ایک آسان سی ترکیب بیان کی جارہی ہے جو آپ کو لازمی پسند آئے گی۔

ڈو کے لیے

میدہ -3 کپ

نمک- آدھا چائے کا چمچ

تیل - 2 سے 3 کھانے کے چمچ

پانی- حسبِ ضرورت

فلنگ کے لیے

ابلی ہوئی میکرونی- 2 کپ

ابلے ہوئے مٹر - 3 چوتھائی کپ

ابلے ہوئے آلو - ڈیڑھ کپ

بریڈ کرمز - آدھا کپ

نمک - حسبِ ذائقہ

کالی مرچ - ایک چائے کا چمچ

سفید مرچ - ایک چائے کا چمچ

چِلی ساس - 2 چائے کے چمچ

سویا ساس - 2 کھانے کے چمچ

ترکیب

ایک باؤل میں میدہ، نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈال کر نرم ڈوگوندھ لیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے سائیڈ پر رکھ دیں۔

پھر ایک دوسرے باؤل میں میکرونی، آلو، مٹر، نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، چِلی ساس اور بریڈ کرمز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب ڈو کو رول کریں پھر اس میں فلنگ بھر کر اپنی مرضی کی شکل کے سموسے بنا لیں۔

پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے سموسے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں اور کھانے کے لیے پیش کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں