رمضان المبارک کے بعد عید کا تہوار جہاں میٹھی عید کی خوشیاں لاتا ہے وہین اس موقع پر لذیذ پکوان بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

ماہ رمضان کے بعد عیدالفطر کا آغاز میٹھے پکوانوں سے ہوتا ہے جن میں شیر خرما ہر دلعزیز ہے۔

شیر خرمے کو تمام میٹھے کھانوں پر فوقیت حاصل ہے، کیوں کہ اس میں ایک ساتھ دودھ، سویوں اور خشک میوہ جات شامل ہوتے ہیں۔

عید کے موقع پ اجزاء چھوارے 200 گرام (گٹھلیاں نکال کر چھوٹے ٹکڑیں کردیں)

ثابت کھوپرا 150 گرام (چھوٹے ٹکڑیں کرلیں)

کشمش 50 گرام

پستہ 50 گرام (چاہیں تو ٹکڑے کرلیں)

بادام 50 گرام (چاہیں تو ٹکڑے کرلیں)

دیگر ڈرائی فروٹ ڈالنا چاہیں بھی آپ کی مرضی

چھوٹی الائچی 8 عدد

دودھ ایک کلو

سویاں 250 گرام

چینی حسب ذائقہ

کوکنگ آئل/ گھی 150 سے 200 گرام

ترکیب

پانی میں سویاں ابال کر ایک طرف رکھ دیں اور ابلی ہوئی سویوں پر تھوڑا سا آئل ڈال دیں۔

تمام میوہ جات کو ایک برتن میں کوکنگ آئل/ گھی کے ساتھ بھون لیں۔

جب میوہ نرم ہوجائے تو اس میں سویاں ڈال کر تھوڑی سی چینی کے ساتھ ہلکا سا بھون لیں۔

پھر دودھ ڈال کر تھوڑی سی چینی ملا کر اس وقت تک پکائیں، جب تک دودھ اورسویاں مل نہ جائیں۔

جب دودھ تھوڑی مقدار میں رہ جائے تو شیر خرما باؤل میں ڈال کر پیش کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں