رئیل می نارزو 30 اسمارٹ فون متعارف

18 مئ 2021
نارزو 30 — فوٹو بشکریہ رئیل می
نارزو 30 — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے فروری 2020 میں نارزو 30 سیریز کے 2 فونز نارزو 30 اے اور 30 پرو 5 جی متعارف کرائے تھے۔

اور اب جاکر اس سیریز کا اسٹینڈرڈ ماڈل نارزو 30 کی شکل میں پیش کیا ہے۔

نارزو 30 میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے کے اوپری بائیں کونے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 95 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

یہ اسمارٹ فون اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے جس کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی موجود ہے، جس سے اسٹوریج میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق نارزو 30 میں این ایف سی چپ بھی موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے۔

یہ 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے 100 فیصد تک 65 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے جبکہ ریورس وائرڈ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل پورٹریٹ اور 2 میگا پکسل میکرو سنسرز موجود ہیں۔

فرنٹ اور بیک کیمروں میں سپر نائٹ اسکیپ موڈ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور اس کی قیمت 195 ڈالرز (لگ بھگ 30 پزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں