تصاویر: گھوٹکی کے قریب مسافر ٹرین حادثہ

اپ ڈیٹ 08 جون 2021

صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی اور حادثے کے باعث متعدد مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت تعطل کا شکار ہے۔

یہ ہولناک حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 10 سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتریں اور مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں مجموعی طور پر ٹرینوں کی 13 سے زائد بوگیوں کو نقصان پہنچا، جن میں ملت ایکسپریس کی 9 اور سرسید ایکسپریس کی 4 بوگیاں شامل ہیں۔

فوج اور رینجرز کے دستے بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی اور بچاؤ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوری امدادی اقدامات کے لیے ملتان سے 2 ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے ہیں۔

دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہوئے—فوٹو: اے پی
دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہوئے—فوٹو: اے پی
فوج اور رینجرز کے دستے بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی اور بچاؤ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
فوج اور رینجرز کے دستے بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی اور بچاؤ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
سپاہی اور رضاکار گھوٹکی میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں— فوٹو: اے پی
سپاہی اور رضاکار گھوٹکی میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں— فوٹو: اے پی
حادثے میں ملت ایکسپریس کی 9 اور سرسید ایکسپریس کی 4 بوگیوں کونقصان پہنچا—فوٹو: اے ایف پی
حادثے میں ملت ایکسپریس کی 9 اور سرسید ایکسپریس کی 4 بوگیوں کونقصان پہنچا—فوٹو: اے ایف پی
سیکیورٹی اہلکار پیر کی شب کو پیش آنے والے ٹرین حادثے  کا جائزہ لے رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
سیکیورٹی اہلکار پیر کی شب کو پیش آنے والے ٹرین حادثے کا جائزہ لے رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
حادثے کے باعث متعدد مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت تعطل کا شکار ہے—فوٹو:رائٹرز
حادثے کے باعث متعدد مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت تعطل کا شکار ہے—فوٹو:رائٹرز
ڈہرکی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافر،ٹرینوں کی آمد کے منتظر ہیں—
فوٹو: عمیر علی
ڈہرکی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافر،ٹرینوں کی آمد کے منتظر ہیں— فوٹو: عمیر علی
حادثے میں 13 سے زائد بوگیوں کو نقصان پہنچا—فوٹو: رائٹرز
حادثے میں 13 سے زائد بوگیوں کو نقصان پہنچا—فوٹو: رائٹرز
حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں—فوٹو: رائٹرز
حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں—فوٹو: رائٹرز
ایک شخص 
حیدرآباد سے ملت 
ایکسپریس میں سوار اپنے ایک عزیز کے نام کی تصدیق کررہا ہے — فوٹو: عمیر علی
ایک شخص حیدرآباد سے ملت ایکسپریس میں سوار اپنے ایک عزیز کے نام کی تصدیق کررہا ہے — فوٹو: عمیر علی
حادثہ رات ساڑھے تین بجے اس وقت پیش آیا جب ملت ایکسپریس ٹرین کی 10 سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس ان سے ٹکرائی—فوٹو: اے ایف پی
حادثہ رات ساڑھے تین بجے اس وقت پیش آیا جب ملت ایکسپریس ٹرین کی 10 سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس ان سے ٹکرائی—فوٹو: اے ایف پی