20 سال بعد طالبان افغانستان پر دوبارہ قابض

15 اگست 2021

افغان طالبان 20 برس بعد دوبارہ افغانستان پر قابض ہوگئے ہیں اور صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر جانے کے بعد جنگجوؤں کو دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

رواں برس مئی سے افغانستان کی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آئی جب امریکا کی سربراہی میں افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور رواں مہینے کے اختتام سے قبل انخلا مکمل ہوجائے گا۔

جس کے پیشِ نظر طالبان کی جانب سے پہلے اہم سرحدی علاقوں پر قبضہ کیا گیا اور پھر برق رفتاری سے صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرتے چلے گئے۔

دوسری جانب شہریوں اس خوف کے پیشِ نظر کہ طالبان دوبارہ جابرانہ نظام مسلط کردیں گے جس میں خواتین کے حقوق سلب ہوں گے، ملک چھوڑنے کی کوششیں کررہےہیں۔

غزنی میں طالبان کا ایک رکن پہرا دے رہا ہے
— فوٹو: رائٹرز
غزنی میں طالبان کا ایک رکن پہرا دے رہا ہے — فوٹو: رائٹرز
سیکیورٹی اہلکار کابل ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کررہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

طالبان جنگجو ہرات میں گشت کررہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

افغان شہری چمن بارڈر  پار کررہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی اور اب وہ ملک چھوڑ گئے ہیں—فوٹو: رائٹرز

شہریوں کی بڑی  تعداد کابل میں ایئرپورٹ کا رخ کررہی ہے—فوٹو: رائٹرز

طالبان کے کابل کی طرف بڑھنے پر امریکی ہیلی کاپٹرز اپنے سفارتخانے کا رخ کررہے ہیں—فوٹو: اے پی

طالبان جنگجو اور مقامی رہائشی لغمان میں ایک گاڑی پر سوار ہیں—فوٹو: اے ایف پی

طالبان نے قندھار پر قبضے کے بعد اپنا پرچم لہرادیا —فوٹو: ای پی اے

افغان سیکیورٹی حکام کابل میں چیک پوائنٹس پر پہرا دے رہے ہیں—فوٹو: ای پی اے

اشرف غنی کے ملک چھوڑ جانے کے بعد طالبان جنگجوؤں کو کابل میں داخلے کی اجازت دی گئی—فوٹو: اے ایف پی

طالبان جنوبی صوبے کے گورنر ہاؤس پر اپنا جھنڈا لہرا  رہے ہیں—فوٹو: اے پی