ویتنام میں ایک فرد کو قرنطینہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے اور کورونا وائرس کو پھیانے پر 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ویتنامی میڈیا کے مطابق لی وان ٹری کوو عدالت نے جان لیوا وبائی بیماری پھیلانے کے جرم میں مجرم قرار دیا۔

28 سالہ لی وان نے جولائی میں قرنطینہ کی خلاف ورزی کرکے ہو چی من سٹی سے اپنے آبائی صوبے کا ماؤ تک موٹر سائیکل کا سفر کیا۔

یہ بھی انکشاف ہوا کہ اس شخص نے سفری تاریخ کے حوالے سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں جھوٹے اندراج کیے اور آئسولیشن قوانین پر عمل بھی نہیں کیا۔

اس وقت مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی صوبے سے کا ماؤ آنے والوں کے لیے 21 دن تک خود کو آئسولیشن میں رکھنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس شخص میں بعد ازاں کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا اور یہ دریافت ہوا کہ اس نے یہ وائرس خاندان کے افراد اور ایک فلاحی مرکز کے عملے میں منتقلل کیا۔

مجموعی طور پر 8 افراد اس شخص کے باعث کووڈ کے شکار ہوئے اور ان میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔

عدالت نے ایک دن کے ٹرائل کے بعد اسے 5 سال قید اور 880 ڈالرز جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد ویتنام میں سخت پابندیوں کی مدد سے کووڈ کی روک تھام کامیابی حاص کی تھی مگر جون 2021 سے وہاں ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ سے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں