فریج تو اب ہر گھر کی ضرورت ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ نیچے والے حصے یعنی ریفریجریٹر میں تو لائٹ ہوتی ہے مگر فریزر میں نہیں؟

جی ہاںن واقعی اکثر فریزرز میں لائٹ نہیں ہوتی اور اندھیرے میں کچھ نکالنے کے لیے اسمارٹ فون یا موبائل فون ٹارچ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

تو اس کی وجہ کیا ہے ؟ حقیقت تو یہ ہے کہ فریج بنانے والی کمپنیوں نے تو اس حوالے سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی۔

مگر ایک ماہر معیشت رابرٹ فرینک کے مطابق یہ لاگت بچانے کے ایک ایسے اصول کی کلاسیک مثال ہے جس میں بنیادی طور پر فائدہ بچت سے زیادہ نہیں ہوتا مگر جو چیز رائج ہوجاتی ہے اس پر عمل جاری رہتا ہے۔

ان کے بقول چونکہ صارفین ریفریجریٹر میں لائٹ کو اکثر استعمال کرتے ہیں تو وہ اس فیچر کو قابل قدر تصور کرتے ہیں اور اسی وجہ سے کمپنیاں ریفریجریٹر میں لائٹس کی تنصیب کو فریزر کے مقابلے میں زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔

تو صارفین فریزر میں لائٹ کو زیادہ اہم کیوں نہیں سمجھتے، تو اس کی سب سے مقبول وضاحت یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر فریزر کے دروازے کو ریفریجریٹر کے مقابلے میں بہت کم کھولتے ہیں۔

اور جب بھی فریزر کا دروازہ کھولا جاتا ہے تو زیادہ تر اس کے سامنے چند منٹ سے زیادہ نہیں کھڑے ہوتے۔

ایک اور تھیوری یہ بھی ہے فریزر میں لائٹ لگانا فائدہ مند نہیں کیونکہ اس پر برف جمنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

ویسے تو سیلف ڈی فروسٹنگ فریزر بھی اب مارکیٹ میں دستیاب ہے مگر صارفین کو فریزر میں لائٹ نہ ہونے کی عادت ہوچکی ہے۔

چونکہ اب ہمارے لیے یہ معمول کا حصہ ہے تو فریزر میں لائٹ نہ ہونے کے مقابلے میں لائٹ ہونا زیادہ حیران کن محسوس ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں