120 ہرٹز ڈسپلے سے لیس مڈرینج فون آئی کیو او او زی 5

23 ستمبر 2021
زی 5 — فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
زی 5 — فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

ویوو کے ذیلی برانڈ آئی کیو او او نے ایک نیا مڈرینج اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

آئی کیو او او زی 5 آئی کیو او او زی 3 کا اپ ڈیٹ ماڈل ہے جس میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

آئی کیو او او زی 5 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

ڈیوائس کے اندر 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

آئی کیو او او زی 5 میں ویوو کے اوریجن او ایس پر مبنی اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے مگر چین سے باہر فن ٹچ او ایس 12 کے ساتھ دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکرز، ہیڈفون جیک اور سائیڈ پر فنگرپرنٹ اسکینر نمایاں ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1899 یوآن (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2099 یوآن (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2299 یوآن (لگ بھگ 60 ہزار روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں