یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے مگر اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن نہیں۔

ویسے تو ویب ورژن پر یوٹیوب ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے طریقوں کی کمی نہیں، مگر اس کے لیے تھرڈ پارٹی سائٹس کی ضرورت ہوتی ہے جو خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں یا ویڈیو کو ریکارڈ کریں۔

مگر اب برسوں بعد یوٹیوب نے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ صارفین کے لیے ایک آسان حل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ ایک ڈاؤن لوڈ بٹن۔

اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ تجرباتی فیچر پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے جو اس لیے حیران کن نہیں کیونکہ سبسکرائبرز کو پہلے ہی موبائل ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔

ویب ورژن میں یہ ڈاؤن لوڈ بٹن کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر شیئر آپشن کے ساتھ موجود ہوگا جبکہ براؤزنگ کے دوران تھری ڈاٹ مینیو میں دریافت کیا جاسکے گا۔

جب کسی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا تو وہ آف لائن یوٹیوب ویڈیو میں محفوظ ہوجائے گی۔

ان ویڈیوز کو 144 پی سے 1080 پی ریزولوشن میں دیکھنا ممکن ہوگا۔

بظاہر اس فیچر سے کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کا انحصار دستیاب اسٹوریج پر ہوگا۔

یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یا نہیں یا کب تک باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں