لگ بھگ 6 صدیوں بعد طویل ترین جزوی چاند گرہن کی خوبصورت تصاویر

دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں نے جمعہ (19 نومبر) کو لگ بھگ 6 صدیوں کے بعد طویل ترین جزوی چاند گرہن کا نظارہ کیا۔

قریباً ساڑھے 3 گھنٹے طویل چاند گرہن 580 برسوں میں طویل ترین تھا جو شمالی امریکا، جنوبی امریکا، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا اور چند دیگر مقامات پر دیکھا گیا۔

واشنگٹن میں جزوی چاند گرہن کا نظارہ — رائٹرز فوٹو
واشنگٹن میں جزوی چاند گرہن کا نظارہ — رائٹرز فوٹو

چلی کے شہر سینٹیاگو میں جزوی چاند گرہن — رائٹرز فوٹو
چلی کے شہر سینٹیاگو میں جزوی چاند گرہن — رائٹرز فوٹو

یاد رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو زمین کی گردش کے باعث چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے یہ چاند گرہن کا لمحہ ہوتا ہے۔

گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔

نیویارک میں چاند گرہن — رائٹرز فوٹو
نیویارک میں چاند گرہن — رائٹرز فوٹو

نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے اوپر گرہن لگا چاند — رائٹرز فوٹو
نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے اوپر گرہن لگا چاند — رائٹرز فوٹو

اس سرخ رنگ کی وجہ سے اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

اب اس طرح کا طویل ترین جزوی چاند گرہن لگ بھگ 650 سال بعد 8 فروری 2669 کو دیکھا جاسکے گا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں جزوی چاند گرہن — اے پی فوٹو
نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں جزوی چاند گرہن — اے پی فوٹو

ٹوکیو میں دنیا کے بلند ترین براڈ کاسٹنگ ٹاور کے ساتھ گرہن لگا چاند — رائٹرز فوٹو
ٹوکیو میں دنیا کے بلند ترین براڈ کاسٹنگ ٹاور کے ساتھ گرہن لگا چاند — رائٹرز فوٹو

تو یہ چاند گرہن اتنا طویل کیوں تھا؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت چاند اپنے مدار میں زمین سے سب سے دور ہے جس کی وجہ سے اس کی گردش کی رفتار ہمارے سیارے کے سائے سے گزرتے ہوئے سب سے کم ہوگی۔

جنوبی امریکی ملک پیرا گوئے میں جزوی چاند گرہن کا منظر — اے ایف پی فوٹو
جنوبی امریکی ملک پیرا گوئے میں جزوی چاند گرہن کا منظر — اے ایف پی فوٹو

ملائیشیا کے علاقے کارک میں جزوی چاند گرہن — اے ایف پی فوٹو
ملائیشیا کے علاقے کارک میں جزوی چاند گرہن — اے ایف پی فوٹو

مثال کے طور پر مئی 2021 میں چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 2 منٹ تھا جس کے دوران مکمل چاند گرہن یا زمین کے سائے سے چاند کے گزرنے میں 2 گھنٹے 53 منٹ لگے۔

دنیا کے مختلف حصوں میں اس نظارے کی چند تصاویر درج ذیل ہیں۔

ٹوکیو میں چاند گرہن کا خوبصورت منظر — رائٹرز فوٹو
ٹوکیو میں چاند گرہن کا خوبصورت منظر — رائٹرز فوٹو

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک کرین کے برابر میں چاند گرہن — اے پی فوٹو
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک کرین کے برابر میں چاند گرہن — اے پی فوٹو

لاطینی امریکی ملک ایل سلواڈور میں چاند گرہن کا نظارہ — رائٹرز فوٹو
لاطینی امریکی ملک ایل سلواڈور میں چاند گرہن کا نظارہ — رائٹرز فوٹو

میکسیکو میں جزوی چاند گرہن — رائٹرز فوٹو
میکسیکو میں جزوی چاند گرہن — رائٹرز فوٹو