شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنے 2 نئے فونز ’پوکو ایف 4‘ اور ’ایکس 4 جی ٹی‘ متعارف کرادیے ہیں۔

پوکو کے یہ دونوں نئے فونز انٹرنیشنل مارکیٹ میں ’ریڈمی کے 4 او ایس‘ اور ’ریڈمی نوٹ 11ٹی پرو‘ کے ری برینڈڈ ورژن کے طور پر متعارف کروائے گئے ہیں۔

پوکو ایف 4

پوکو ایف 4 کا ڈیزائن بظاہر ریڈمی کے 4 او ایس کے جیسا ہی ہے، لیکن اس کے فیچرز میں معمولی تبدیلیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔

—فوٹو : پوکو
—فوٹو : پوکو

اس فون میں 1080 ریزولوشن کے ڈسپلے اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.67 انچ کا ایمولیڈ پینل دیا گیا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ بیک کیمرا او آئی ایس کے ساتھ 66 میگا پکلس کر دیا گیا ہے جوکہ ریڈمی کے 4 او ایس میں 48 میگا پکسل تھا، اس کے علاوہ اس میں 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ شوٹر اور 2 میگا پکسل میکرو یونٹ بھی ہیں۔

—فوٹو : پوکو
—فوٹو : پوکو

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، جو کہ صرف 38 منٹ میں 100 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔

یہ فون نائٹ بلیک اور نیبولا گرین کلر میں دستیاب گا جس کی قیمت 399 یورو (تقریباً 87 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

پوکو ایکس 4 جی ٹی

ریڈمی نوٹ 11 ٹی پرو کے انٹرنیشنل ورژن پوکو ایکس 4 جی ٹی میں بھی 1080 ریزولوشن کے ساتھ آئی پی ایس ڈسپلے 6.6 انچ ہی رکھا گیا ہے جبکہ ریفریش ریٹ 144 ہرٹز ہے۔

—فوٹو : پوکو
—فوٹو : پوکو

دیگر فیچرز میں سائیڈ پر فنگرپرنٹ سینسر ہے اور اسکرین کو گوریلا گلاس فائیو سے محفوظ بنایا گیا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 64 میگا پکسل پرائمری سینسر، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 2 پیگا پکسل کا میکر لینس بھی ہے، یہ کیمرا 4-کے اور 1080 ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

—فوٹو : پوکو
—فوٹو : پوکو

8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اس فون میں اینڈرائڈ 12 ورژن اور 13 ایم آئی یو آئی کے فیچرز دستیاب ہوں گے۔

فون میں 5080 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، اس کی قیمت 379 یورو (تقریباً 82 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں