اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری

07 اگست 2022

فلسطین اور اسرئیل کے مسلح گروپوں کے درمیان جمعہ سے شروع ہونے والی کشیدگی آج بھی جاری ہے جبکہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر متعدد فضائی حملوں کے نتیجے میں صرف 2 روز کے اندر زیر قبضہ علاقے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جمعہ کو شروع ہونے والی جھڑپوں اور کشیدگی سے اب تک غزہ میں 253 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غزہ میں گزشتہ سال کی جنگ کے بعد بدترین تشدد جاری ہے جس نے تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں کے غریب علاقے تباہ جبکہ لاتعداد اسرائیلیوں کو راکٹ حملوں سے پناہ لینے پر مجبور کردیا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ 'اسلامک جہاد' کے خلاف قبل از وقت آپریشن شروع کرنا ضروری تھا کیونکہ یہ تنظیم غزہ کے ساتھ سرحد پر کئی دنوں سے جاری کشیدگی کے بعد حملے کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھی۔

اسرائیل اور فلسطین کے مسلح گروپوں کے درمیان جاری کشیدگی کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں —فوٹو: رائٹرز

غزہ کی سرحد پر ایک اسرائیلی فوجی جنگی سامان کا معائنہ کر رہا ہے جبکہ ایک فوجی ٹینک بھی موجود ہے — فوٹو: رائٹرز

غزہ کی طرف سے فائر کیے گئے راکٹ کو روکنے کے لیے اسرائیلی آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم فائر کیا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز

فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے —فوٹو: رائٹرز

فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل کی طرف راکٹ حملہ کیا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز

فسلطینی شہری غزہ میں اسرائیل کے راکٹ حملوں سے تباہ ہونے والے گھروں کا معائنہ کر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

غزہ میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فضائی حملے کے دوران شعلہ اور دھواں اٹھ رہا ہے — فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فوجی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائلی بستی بیت ال کے قریب فلسطینیوں کے احتجاج کے خلاف پوزیشن لے رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

فلسطینی شہری غزہ اور اسرائیلی کشیدگی کے بعد تباہ ہونے والے گھر کا معائنہ کر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

ایک خاتون تباہ شدہ عمارت کے پاس کھڑی دیکھ رہی ہیں جہاں عسکریت پسند گروپ کے سینئر کمانڈر تیسیر الجابری اسرائیلی حملوں میں مارے گئے تھے —فوٹو: رائٹرز

ایک خاتون تباہ ہونے والے گھر کی طرف اشارہ کر رہی ہیں — فوٹو: رائٹرز