انڈے کھانا پسند نہیں؟ تو غذائیت سے بھرپور یہ 7 متبادل آزمائیں

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022
کئی لوگ الرجی کی وجہ سے انڈے کھانے سے پرہیز کرتے ہیں
کئی لوگ الرجی کی وجہ سے انڈے کھانے سے پرہیز کرتے ہیں

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مرغی کے انڈے صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں لیکن کئی لوگ اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں، اگر آپ کو اب تک انڈوں کے متبادل نہیں معلوم تو یہ 7 غذائیں آپ کے لیے بہترین متبادل ثابت ہوسکتی ہیں۔

صحت و غذا کی ویب سائٹ ’ہیلتھ لائن‘ کے مطابق کئی لوگ انڈے کھانے سے پرہیز کرتے ہیں، اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں الرجی اور غذائیت میں ترجیحات کا تعین دو عام وجوہات ہیں۔

انڈوں کا متبادل کیوں ضروری ہے؟

انڈوں سے الرجی

امریکا میں انڈوں سے الرجی کی شکایات بہت عام ہے اور ایک تحقیق کے مطابق 3 سال کے عمر کے 50 فیصد بچوں میں انڈوں سے الرجی کی شکایت موصول ہوتی ہیں جبکہ 5 سال کی عمر میں الرجی کی شرح 66 فیصد ہوتی ہے۔

ایک اور تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے الرجی 16 سال کی عمر تک برقرار رہتی ہے لیکن کئی لوگوں میں یہ الرجی تاحیات برقرار رہ سکتی ہے۔

سبزیوں پر مشتمل غذا استعمال

انڈوں کے استعمال سے پرہیز کی ایک وجہ یہ ہے کہ متعدد افراد اپنے مذہبی عقائد یا دیگر وجوہات کے پیش نظر گوشت اور دودھ سے بنی اشیا اور انڈوں سے گریز کرتے ہیں اور اس کے برعکس سبزیوں سے بنی غذائیں کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انڈوں کی متبادل 7 غذائیں

1۔ سیب کا ساس

آپ نے کبھی سیب کا بنا ساس کھایا ہے؟ یہ ساس اخروٹ یا دار چینی کا ذائقہ دیتا ہے، صرف ایک چوتھائی کپ (65 گرام) اپیل ساس کھانے سے آپ سیب میں موجود غذائیت حاصل کر لیتے ہیں، ایسے افراد میٹھا کم کھاتے ہیں اور ان کے لیے یہ ایپل ساس بہترین ہے البتہ میٹھے کے شوقین افراد چینی ڈالنا مت بھولیں!

2۔ کیلے کا بھرتا

انڈوں کی متبادل غذاؤں میں کیلوں کا بھرتا مشہور ہے، بیکنگ کے لیے کیلوں کے استعمال کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کیلے کا ذائقہ بھی چکھ سکتے ہیں، ¼ (ایک چوتھائی) کپ کیلوں کا بھرتا انڈوں میں موجود غذائیت کومکمل کر سکتا ہے، بیکنگ کے دوران کیلوں کا استعمال کیک، براؤنی اور ڈبل روٹی میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

3۔ تخ ملنگا یا پسے ہوئے السی کے بیچ

السی کے بیچ اور تخ ملنگا دکھنے میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر بھرپور غذائیت ہوتی ہے، ان میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، فائبر اور دیگر اشیا ہوتی ہیں جو بہت غذا بخش ہیں۔

آپ ان کو اپنے گھر میں پیس کر محفوظ کرسکتے ہیں، ایک چمچ (7 گرام) تخ ملنگا 3 چمچ (45 گرام) پانی میں پیچ کو پھولنے تک پانی میں رکھیں۔

اس طرح آپ اسے بیکنگ کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں جبکہ پین کیک، ویفلز، مفن، ڈبل روٹی اور بسکٹ کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

4۔ سرکہ اور بیکنگ سوڈا

اسی طرح سرکہ اور بیکنگ سوڈا بھی انڈوں کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے، ایک چائے چمچ (7 گرام) بیکنگ سوڈا اور ایک کھانے چمچ (15 گرام) سرکہ کھانوں میں استعمال کیا جائے تو یہ انڈے میں موجود غذائیت کو مکمل کرتا ہے۔

یہ کیک، کپ کیک اور ڈبل روٹی میں بھی اس کا استعمال مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

5۔ دہی یا لسّی

دہی اور لسّی دونوں ہی انڈوں کا بہترین متبادل ہیں، کھانے کے دوران یا صبح ناشتے میں دہی کا استعمال صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، ¼ کپ (60 گرام) دہی یا لسّی کا استعمال ایک انڈے میں موجود غذائیت کو مکمل کرتا ہے۔

6۔ اراروٹ پاؤڈر

اراروٹ ایک ایسا پودا ہے جِس سے نِشاستہ تیار کیا جاتا ہے، یہ پودا زیادہ تر جنوبی امریکا میں پایا جاتا ہے، یہ کھانے پکانے اور بیکنگ کے لیے زیادہ استعمال ہوتا ہے، 2 کھانے کے چمچ (18 گرام) اراروٹ اور 3 کھانے کے چمچ (45 گرام) پانی میں ڈال کر پینے سے ایک انڈے میں موجود غذائیت حاصل کی جا سکتی ہے۔

7۔ بادام سے بنا مکھن

مونگ پھلی یا بادام سے بنے مکھن صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، 3 کھانے کے چمچ (60 گرام) بادام سے بنا مکھن کھانے سے انڈوں میں موجود غذائیت کو پورا کیا جاسکتا ہے، براؤنی، پین کیک اور کوکیز میں استعمال کیے جانے سے یہ اس کا ذائقہ تبدیل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں