تصاویر: پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی

04 نومبر 2022

ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس کی تعداد 4 کردی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، محمد رضوان 4 اور بابراعظم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم محمد حارث اور محمد نواز کے قیمتی رنز کی بدولت افتخار احمد اور شاداب خان نے ٹیم کا اسکور 185 رنز تک پہنچایا۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ پاکستانی باؤلرز کے سامنے ناکام ہوئے اور ساتھ ہی بارش نے بھی مداخلت کی اور 14 اوورز میں 142 رنز کا ہدف دیا گیا لیکن ٹیم 9 وکٹوں پر 108 رنز بنا سکی۔

محمد رضوان 4 رنز بنا بولڈ ہوگئے—فوٹو: اے ایف پی

محمد حارث ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

کپتان بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

افتخار احمد نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور نصف سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی

محمد نواز قیمتی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

افتخار احمد نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اے ایف پی

شاداب خان نے صرف 22 گیندوں پر 52 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خطرناک بلے باز ڈی کوک کو آؤٹ کردیا—فوٹو: اے ایف پی

نسیم شاہ نے ایک شان دار کیچ لیا—فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز رائلی روسو 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے فیلڈنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ ڈک ورتھ میتھڈ کے تحت 33 رنز سے جیت لیا—فوٹو: اے ایف پی