پی ایس ایل 2023 کے شیڈول کا اعلان، افتتاحی میچ میں قلندرز اور سلطانز مدمقابل

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2023
لیگ کے میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے — فائل فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل
لیگ کے میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے — فائل فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، لیگ کا افتتاحی میچ 13 فروری کو ملتان سلطان اور دفاعی چیمپیئنز لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جہاں 34 دنوں کے درمیان کُل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ کے میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے پانچ، پانچ میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گی۔

راولپنڈی میں 11، کراچی اور لاہور میں 9 جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے درمیان ہی ویمنز ٹیم کے تین نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئنز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز دو مرحلے میں کھیلے جائیں گے جہاں 13 سے 26 فروری تک پہلے مرحلے کے دوران ملتان اور کراچی میں میچز منعقد ہوں گے۔

اس کے بعد 26 فروری سے 19 مارچ دوسرے مرحلے کے دوران فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے میچز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کی تصدیق کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ پی سی بی کے لیے بہت بڑا ایونٹ ہے جو چار مختلف شہروں میں منعقد ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل کو بڑا، مضبوط اور بہتر بناتے ہوئے اسے دنیا بھر کے ٹی20 کرکٹرز کے لیے اولین انتخاب بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 34 دنوں کے دوران کھیلے جانے والی کرکٹ کے معیار پر کوئی بھی سوال نہیں اٹھا سکتا او مجھے امید ہے کہ یہ ایک مرتبہ پھر مستقبل کے ستارے دریافت کرنے کی توقعات پر پورا اترے گا جو ناصرف پاکستان کے بڑے بڑے اسٹارز کو چیلنج کریں گے بلکہ اس کے بعد پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔

نجم سیٹھی نے پاکستانی شائقین سے درخواست کی کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں اور صرف پسندیدہ ٹیم ہی نہیں بلکہ لیگ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو سپورٹ کریں۔

پاکستان سپر لیگ کا شیڈول

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری سے ہو گا اور لیگ کے دوپہر میں ہونے والے میچز 2 بجے شروع ہوں گے۔

اسی طرح کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شام میں ہونے والے میچز 7 بجے شروع ہوں گے لیکن ملتان میں ہونے والے میچز شام چھ بجے شروع کیے جائیں گے۔

13 فروری 2023 بروز پیر

ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، بمقام ملتان (رات)

14 فروری 2023 بروز منگل

کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (رات)

15 فروری 2023 بروز بدھ

ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان (رات)

16 فروری 2023 بروز جمعرات

کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)

17 فروری 2023 بروز جمعہ

ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان (رات)

18 فروری 2023 بروز ہفتہ

کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (رات)

19 فروری 2023 بروز اتوار

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام ملتان (دن)

کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام کراچی (رات)

20 فروری 2023 بروز پیر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (رات)

21 فروری 2023 بروز منگل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام کراچی (رات)

22 فروری 2023 بروز بدھ

ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان (رات)

23 فروری 2023 جمعرات

پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)

24 فروری 2023 بروز جمعہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)

26 فروری 2023 بروز اتوار

کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)

لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (رات)

27 فروری 2023 بروز پیر

لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام لاہور (رات)

یکم مارچ 2023 بروز بدھ

پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام راولپنڈی (رات)

2 مارچ 2023 بروز جمعرات

لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام لاہور (رات)

3 مارچ 2023 بروز جمعہ

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام راولپنڈی (رات)

4 مارچ 2023 بروز ہفتہ

لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام لاہور (رات)

5 مارچ 2023 بروز اتوار

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام راولپنڈی (رات)

6 مارچ 2023 بروز پیر

کوئٹہ گلیڈ ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام راولپنڈی (رات)

7 مارچ 2023 بروز منگل

پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام راولپنڈی (دن)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام راولپنڈی (رات)

8 مارچ 2023 بروز بدھ

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام راولپنڈی (رات)

9 مارچ 2023 بروز جمعرات

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام راولپنڈی (رات)

10مارچ 2023 بروز جمعہ

پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام راولپنڈی (رات)

11 مارچ 2023 بروز ہفتہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام راولپنڈی (رات)

12 مارچ 2023 بروز اتوار

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام راولپنڈی (دن)

لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)

15 مارچ 2023 بروز بدھ

کوالیفائر بمقام لاہور (رات) ٹیم 1 بمقابلہ ٹیم 2

16 مارچ 2023 بروز جمعرات

پہلا ایلیمنیٹر بمقام لاہور (رات) ٹیم 3 بمقابلہ ٹیم 4

17 مارچ 2023 بروز جمعہ

دوسرا ایلیمنیٹر بمقام لاہور (رات) ایلیمنیٹر کی فاتح بمقابلہ کوالیفائر کی رنر اپ

19مارچ بروز اتوار

فائنل بمقام لاہور (رات)

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں