لاڑکانہ میں شہدادکوٹ کے اے-سیکشن پولیس اسٹیشن سے 4 ملزمان جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 28 جنوری کی رات کو واقعے کے بعد 5 پولیس اہلکاروں برطرف ہوگئے جن میں سے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے ایس آئی غلام علی لولئی نے 5 پولیس اہلکاروں خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اہلکاروں کی غفلت کے باعث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

جن پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ان میں ہیڈ کانسٹیبل سکندر بریجو اور اہلکار فیاض کھوسو اور آصف علی بروہی شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق سنہ 2013 میں عبدالستار کھوسو کے قتل میں ملوث ملزم فرید مگسی، کورو کھوکھر، خدا دینو بریرو اور خادم جاگیرانی ملزمان جیل کی پیچھے کی دیوار کو توڑ کر فرار ہوگئے۔

چار مفرور ملزمان کی جانب سے یہ کارروائی کی گئی تھی، گرفتاری سے بچنے کے لیےفرار ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

قمبر شہداد کوٹ کے ایس ایس پی صدام حسین خاصخیلی نے ڈان کے نمائندہ کو بتایا کہ قمبر اور نصیر آباد کے ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی ہے جو واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں