فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ کا ٹریلر ریلیز، عیدالفطر پر نمائش کا اعلان

اپ ڈیٹ 10 فروری 2023
فلم میں اسٹار میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں— فوٹو: ڈان
فلم میں اسٹار میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں— فوٹو: ڈان

شاہد فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام بنائی گئی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کو ملک کے تمام بڑے سینما گھروں میں جاری کردیا گیا ہے اور اس میں فلم اسٹار میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سہیل احمد، محمود اسلم، شفقت چیمہ، ثمینہ پیرزادہ، عائشہ عمر، شمعون عباسی، علی خان اور فلمسٹار شاہد جیسے پسندیدہ اور تجربہ کار فنکار بھی مختلف کرداروں میں جلوہ افروز ہوں گے۔

یہ فلم معروف اینکر و ہدایت کار اور اداکار شاہد کے صاحبزادے کامران شاہد نے تحریر کی ہے۔

فلم ہوئے تم اجنبی کی کہانی میں ناظرین کو 1971 کی جنگ کے پس منظر میں ہونے والی ان کہی محبت کی داستانوں میں واپس آنے کا موقع فراہم کیاگیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں سب سے زیادہ دلکش رومانوی کہانیوں میں سے ایک کو غیرمعمولی فلیش بیک کے ساتھ ناظرین کو پیش کیا گیا ہے۔

یہ فلم پاکستان میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ریلیز کی جا رہی ہے۔

اس فلم کو عیدالفطر پر ملک کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔

فلم کے ٹریلر کی نمائش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کامران شاہد نے کہا کہ ’ہوئے تم اجنبی‘ کی پروڈکشن ماضی کی سب سے دلکش محبت کی کہانی کو پیش کرتی ہے جو کبھی نہیں سنی گئی تھی۔

فلم بینوں کا ماننا ہے جنگی تاریخ کے ساتھ ساتھ تازہ اور غیرمعمولی رومانوی داستان پر مبنی فلم ہونے کی بدولت ’ہوئے تم اجنبی‘ ناظرین کی خوب پذیرائی حاصل کرے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں