Dawnnews Television Logo

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کا جشن

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری نے رنگوں کا تہوار ہولی بھرپور جوش و جذبے سے منایا۔
شائع 07 مارچ 2023 11:05pm

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری نے رنگوں کا تہوار ہولی بھرپور جوش و جذبے سے منایا۔

بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کو ’رنگوں کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے اس تہوار کی تقریبات دو دن تک چلتی ہیں۔

پہلے دن مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں اور سرخ، پیلے، نیلے اور سبز جیسے خوبصورت رنگوں کا یہ تہوار بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ تہوار ہے۔

ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندو برادری کے ساتھ مسلم برادری کے افراد اور گورنر سندھ کامرن ٹیسوری نے بھی شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کیا۔

صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں دو ہندو خواتین ہولی کا تہوار مناتے ہوئے ایک دوسرے کو رنگ لگا رہی ہیں— فوٹو: اے پی پی

تھرپارکر ہولی کی تقریب کا ایک منظر— فوٹو: امتیاز دھارانی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری حیدرآباد میں ہولی کی تقریب کے موقع پر ہندو برادری کے ہمراہ کیک کاٹ رہے ہیں— فوٹو: اے پی پی

ہندوؤں کے مذہبی تہوار  ہولی کو  ’رنگوں کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے جس کی تقریبات دو دن تک چلتی ہیں— فوٹو: اے پی پی

ہولی کے تہوار کے موقع پر گھروں پر چراغاں بھی کیا جاتا ہے— فوٹو: اے پی پی

دو لڑکیاں ہولی کے موقع پر ایک دوسرے کو رنگ لگاتے ہوئے سیلفی لے رہی ہیں— فوٹو: اے پی پی

رنگوں کے تہوار کے موقع پر عروسی جوڑے میں ملبوس خاتون مذہبی رسومات ادا کررہی ہے— فوٹو: اے پی پی

حیدرآباد میں ہولی کی تقریب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہندو برادری کے ایک فرد کو رنگ لگا رہے ہیں— فوٹو: اے پی پی

بھارتی ریاست گجرات کی ہولی کے تہوار پر لی گئی ایک تصویر، بھارت میں سب سے بڑے پیمانے پر ہولی کا تہوار منایا جاتا ہے— فوٹو: رائٹرز

بھارتی شہر کولکتہ میں ہولی کے تہوار کے موقع پر ایک رقاصہ اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہے— فوٹو: اے ایف پی