بھارت: تالاب سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2023
اسمگلر خفیہ اور غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے کے انتطار میں تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
اسمگلر خفیہ اور غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے کے انتطار میں تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سیکیورٹی فورسز نے تالاب کی تہہ سے کروڑوں روپے مالیت کا 40 سونے کے بسکٹ برآمد کرکے ایک بھارتی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی ضلع ندیا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔

سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایک تالاب کی تلاشی لی گئی تاہم چند ماہ قبل اہلکاروں نے ایک اسمگلر کا پیچھا کیا تو اس نے تالاب میں چھلانگ لگادی تھی، اسمگلر کو تالاب سے نکالا گیا تو اس کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا تھا، جس پر اسے چھوڑ دیا گیا۔

اسمگلر خفیہ اور غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے کے انتطار میں تھا، تاہم خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد تالاب کی تلاشی لی گئی تو تالاب کی تہہ سے 40 سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے جس کی مالیت ڈھائی کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے جو پاکستانی کرنسی میں مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

فوٹو: انڈیا ٹوڈے
فوٹو: انڈیا ٹوڈے

قبل ازیں 2 مارچ 2023 کو مغربی بنگال کے جنوبی ضلع کےعلاقے بلورگھاٹ سے ایک بھارتی شہری کو کروڑوں روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی شہری 10 سونے کے بسکٹ اسمگل کررہا تھا جس کی مالیت 54 لاکھ بھارتی روپے سے زائد تھی۔

فوٹو: انڈیا پوسٹ انگلش
فوٹو: انڈیا پوسٹ انگلش

تبصرے (0) بند ہیں