۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے آٹھ کان کن ہلاک جبکہ دو بے ہوش ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، اتوار اور پیر کی درمیانی شب دکی میں پیش آنے والے واقعہ میں دس کان کن بے ہوش ہوگئے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ایک گھنٹے بعد تمام کان کنوں کو باہر نکال لیا گیا تاہم اس دوران آٹھ کان کن دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔

دو بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے۔ ہلاک اور بے ہوش ہونے کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پچھلے پانچ سالوں میں تقریباً ایک سو ساٹھ کان کن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ملک میں چالیس ہزار افراد کان کنی کے کام سے وابستہ ہیں۔

مارچ 2011 میں صوبے کے علاقے سوران میں میتھین گیس کے دھماکے سے ایک کان  منہدم ہو گئی تھی جس میں تینتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں