The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: خضدار میں نیٹو آئل ٹینکر نذرآتش
کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے آج منگل کو ضلع خضدار میں نیٹو فورسز کے لیے تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو نذرآتش کردیا۔

لیویز اہلکار محمد ریاض نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹینکر پر شدید فائرنگ کی جس کے باعث اس میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے  بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ اس ہی طرح ٹینکر کے ڈارئیور بھی موقع سے فرار ہوگئے، جو اس حملے میں محفوظ رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد دور دور تک دھوئیں کے سیاہ بادل آسمان پر دیکھے گئے۔

واقعہ کی خبر ملتے ہی خضدار میں فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر روانہ کردی گئی۔

تاہم ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ چھ سال سے بھی زائد عرصے سے بلوچستان کے اضلاع خضدار، قلات، مستونگ، اور بولان میں نیٹو کے لیے سامانِ رسد لے جانے والے ٹرک اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ان میں سے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے بھی قبول نہیں کی ہے۔