The Dawn News - Pakistan

عدالت نے مشرف سیکیورٹی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت ( اینٹی ٹیررزم کورٹ یا اے ٹی سی) نے جمعے کے روز وفاقی حکومت کی وہ درخواست قبول کرلی ہے جس میں ججوں کو محصور کرنے کے مقدمے میں سابق آمر اور صدر جنرل ( ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی سیکیورٹی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگا گیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید اے ٹی سی میں جسٹس عتیق الرحمان کے سامنے حاضر ہوئے اور سابق صدر مشرف کی سیکیورٹی کے متعلق پولیس کی رپورٹ پیش کی۔

کورٹ نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ اس پر انسپیکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سکندر حیات کے دستخط نہ تھے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اس آئی جی پولیس کے دستخط کے بعد رپورٹ دوبارہ داخل کی جائے۔

اس کے بعد عدالت کا وقفہ رہا۔

وقفے کے بعد اے ٹی سی جج نے سابق صدر پرویز مشرف کے ضامن اور وفاقی سیکریٹری داخلہ سے جرح کی ۔

اسی دوران وقفے کے بعد پولیس نے آئی جی اسلام آباد کے دستخطوں کے ساتھ رپورٹ دوبارہ عدالت میں پیش کردی۔

اس کے بعد وفاقی سیکریٹری داخلہ کی بجائے نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل ( این سی ایم سی) کے آفیشلز عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے باضابطہ درخواست کی کہ پرویز مشرف کی سیکیورٹی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔

کورٹ نے یہ درخواست قبول کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی۔

اس سے پہلے کی سماعت میں کورٹ نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ ایک درخواست کے جواب میں اسلام آباد پولیس، انتظامیہ اور وزارتِ داخلہ سے رپورٹس طلب کی تھیں۔ پولیس کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں کچھ مشکلات ہیں اسی لئے مقدمے کی جگہ کو تبدیل کیا جائے۔