The Dawn News - Pakistan - Punjab

حکومت مہنگائی روکنے میں نا کام رہی ہے ، عمران خان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے کے بدلے ملک میں مہنگائی کا سیلاب لا رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے صرف چھ ماہ میں تقریباً 500 ارب کے نوٹ چھاپے ہیں جس سےعام آدمی متاثر ہوا ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ' سونامی چھ جنوری کو کراچی پہنچے گا اور چھپیس جنوری کو راولپنڈی آئے گا۔

عمران خان نے اپنا دیرینہ مؤقف دوہرایا کہ مالدار سیاست دان ملک کے باہر بینکوں میں رکھی اپنی دولت لے کر آئیں تو اس ملک کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ  جب امیر لوگ ٹیکس نہیں دیں گے تو ٹیکس کا سارا بوجھ غریبوں پر پڑھے گا اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔

ریلی میں روانگی سے پہلے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اپنے گھر سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تک پارلیمنٹ نے مہنگائی کے حوالے سے کتنے فیصلے کئے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ ریلی کے جلسہ گاہ میں مہنگائی کے حوالے سے نو نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

عمران خان کے ساتھ ریلی میں شرکت کرنے والوں میں ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ
کے سربراہ شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن بھی شامل تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے کوئٹہ میں بھی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا تھا جس میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرنے کے بعد کوئٹہ پریس کلب پر اختتام پذید ہو گئی ریلی سے پی ٹی آئی کے صوبائی سربراہ قاسم سوری نے خطاب کیا اور اس دوران شرکا عمران خان کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔